Top Panel
You are here: HomeNewsItems filtered by date: September 2015
Items filtered by date: September 2015 - Islamic Media J & K
۲۸؍ستمبر۲۰۱۵ء ؁
                  منیٰ مکہ میں حجاج کی شہادت پر امیر جماعت نے دُکھ کا اظہار کیا
سرینگر//منیٰ مکہ میں پیش آئے دلدوز حادثے پر امیر جماعت اسلامی جموں وکشمیر غلام محمد بٹ نے اپنے گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے، اس سانحہ پر شہید ہوئے حجاج کرام کے لواحقین سے قلبی یکجہتی ظاہر کی ہے۔ نیز انہوں نے اس سانحہ عظیم میں زخمی حجاج کرام کی جلد صحت یابی کی بھی دُعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی جموں وکشمیر،اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی کی بروز عرفہ بلاجواز گرفتاری کی کڑی مذمت کرتے ہوئے، اُن کی فوری اور غیر مشروط رہائی پر زور دیتی ہے۔ نیز دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کی گرفتاری ایک شرمناک کارروائی ہونے کے علاوہ حقوق نسواں کی ایک کھلی خلاف ورزی ہے۔ جماعت موصوفہ کی فوری رہائی پر زور دیتے ہوئے اُن کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتی ہے۔
Published in News
Wednesday, 23 September 2015 19:13

عید کا پیغام

عید الاضحی کی یہ مقدس تقریب ہمیں یاد دلاتی ہے کہ اسلام ہمیشہ اپنے ماننے والوں سے بے لوث اور والہانہ قربانیوں کا طلبگار ہے۔ اسلام ہی وہ ضابطۂ حیات ہے جو انسان کے لیے تمام آلام و مصائب سے نجات حاصل کرنے کا واحد ضامن ہے مگر ہدایت کی اس راہِ مستقیم پر چلنے کے لیے وقت وقت پر قربانی دینی پڑتی ہے‘ خواہشات کی قربانی، عیش و عشرت کی قربانی، مال و جان اور وقت کی قربانی، قرابت اور رشتے کی قربانی، کیوں کہ یہی قربانی صدق و وفا کا عملی ثبوت اور ترقی حاصل کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔ قربانی کا ہی دوسرا نام شہادت ہے اور قر بانی سے ہی اللہ کی رضا مندی کا مقصد حاصل ہوجاتا ہے اور قربانی دینے والا

Published in News

۲۱؍ستمبر۲۰۱۵ء ؁
اتحاد ملت کی کوششوں میں کارکنا ن کو بھرپور تعاون دینے کی تلقین کی 
سرینگر//امیر جماعت اسلامی جموں وکشمیر غلام محمد بٹ نے پلوامہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں ارکان کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے جماعت کے مقصدِ وجود کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی دعوت تمام عالم انسانیت کے لیے ہے۔اور اس میں انسانوں کی حقیقی فلاح و بہبود کی خاطر عدل و انصاف پر مبنی اصول و ضوابط موجود ہیں جو زمان و مکان کے امتیاز کے بغیر ہر وقت قابل عمل ہیں اور اسی دعوت کو عام کرنے اور اسلامی نظام زندگی کے قیام کی خاطر ہی جماعت اسلامی کا وجود عمل میں آیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس مقصد زندگی کو حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کارروانِ تحریک حق سے وابستہ کارکنوں کو اپنے مقصد کے ساتھ قلبی اور جذباتی لگاؤ ہونے کے علاوہ اسلامی تعلیمات کے ساتھ عملی وابستگی بھی ہو اور اس سلسلے میں معاشرے میں اُن کی حیثیت ممتاز ہو نیز اُن میں نظم و ضبط کی پابندی کا خاص خیال ہو اور باہمی محبت و مروت میں بھی اُن کا کردار مثالی ہو۔

Published in News

۱۸؍ستمبر۲۰۱۵ء ؁
کشمیریوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ،جماعت اسلامی کی شدید الفاظ میں مذمت
سرینگر//وادی میں پولیس اور دیگر فورسز ایجنسیوں کی جانب سے گرفتاریوں کی تازہ لہر سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا گیا ہے۔ پلوامہ کے کریم آباد اور گرد نواح کے علاقوں سے درجنوں نوجوانوں کو جھوٹے الزامات میں گرفتار کرکے اُنہیں جسمانی تشدید کے ساتھ ساتھ اُن کے والدین اور عزیز و اقارب کو ذہنی کوفت میں مبتلا کیا جارہا ہے۔ پولیس بے بنیاد کیسوں میں ان نوجوانوں کو پھنسانے کی کوشش کررہی ہے جس سے اُن کا تعلیمی کیرئیر خراب ہونے کا اندیشہ لاحق ہوگیا ہے۔ کل ہی پولیس نے دختر ان ملت کی سربراہ سیّدہ آسیہ اندرابی صاحبہ کو بھی گرفتار کر لیا ۔حریت قائدین کو آئے روز گھروں میں نظر بند کرکے اُن کی سرگرمیوں کو محدود کرنا اب یہاں معمول بن چکا ہے۔جماعت اسلامی جموں وکشمیر نوجوانوں اور حریت لیڈران کی بے جاگرفتاریوں کو ریاستی دہشت گردی سے تعبیر کرتے ہوئے ان کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، نیز جماعت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام عالم سے بھی اپیل کرتی ہے کہ وہ ریاست جموں وکشمیر میں نہتے اور عام نوجوانوں کو ہراساں کرنے اور اُن پر بے جا کیس عائد کیے جانے کے عمل کو رواکنے کے خاطر اپنا اثر رسوخ استعمال کریں۔ جماعت یہ بھی سمجھتی ہے کہ ان طرح کی گرفتاریوں کے نتیجے میں نہ صرف نوجوانوں کے عزیز واقارب ذہنی پریشانیوں کا شکار ہوجاتے ہیں بلکہ ان نوجوانوں کی نفسیات پر بھی منفی اثرات مرتب ہوجاتے ہیں جس کے نتیجے میں اُن کا تعلیمی کیرئیر برباد ہوکر رہ جاتا ہے۔ یہ نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں بلکہ اس طرح یہاں کی حکومت منظم انداز سے نسل نو کے مستقبل کو داؤ پر لگانے کے جرم کا ارتکاب بھی کررہی ہے۔ جماعت اسلامی جموں وکشمیر ان گرفتاریوں پر اپنی تشویش کا برملااظہار کرتے ہوئے حکومت کو ایسے قوم دشمن اقدامات سے باز رہنے کی تلقین کرتی ہے۔

Published in News

۱۶؍ستمبر۲۰۱۵ء ؁
جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا 
سرینگر//جماعت اسلامی جموں وکشمیر کا ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ناظم شعبہ سیاسیات ایڈوکیٹ زاہد علی کی قیادت میں پٹن اور سوپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گزشتہ دنوں پٹن میں جاں بحق کیے گئے تین نوجوانوں کے گھر جاکر لواحقین کے ساتھ تعزیت کی۔وفد نے لولی پورہ پٹن میں عاشق محمد وانی ، بٹہ پورہ سوپور میں نوید احمد خان اور ہردشوا سوپور میں عامر احمد ریشی کے گھر جاکر اُن کے لواحقین کو صبر وجمیل کی تلقین کرتے ہوئے جاں بحق کیے گئے نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ناظم شعبہ سیاسیات ایڈوکیٹ زاہد علی نے تینوں مقامات پر تعزیتی مجالس سے خطابات کیے اور اس معصوم نوجوانوں کو زیر حراست جاں بحق کیے جانے کی سنگین الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ ایڈوکیٹ زاہد علی نے اپنے تعزیتی خطاب میں عوام سے اپیل کی کہ وہ دینی تعلیمات پر عمل پیرا ہوجائیں کیونکہ خدا پرستی میں ہی ہماری نجات کا راز مضمر ہے۔ وفد میں سابق امیر ضلع محمد مقبول بٹ، زعیم جماعت غلام محمد میر، امیر مرکزی حلقہ سوپور شیخ محمد یوسف بھی شامل تھے۔

Published in News

؍ستمبر۲۰۱۵ء ؁
  سرینگر//بابا غلام دین بادشاہ یونیورسٹی راجوری کو تقریباً تین ہفتوں تک بند رکھا گیا اور اس طرح وہاں زیر تعلیم طلباء و طالبات کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا ہے۔ اب اگر چہ یونیورسٹی دوبارہ کھل گئی ہے لیکن وہاں کے تعلیمی ماحول میں سدھار لانے کے لیے ضروری ہے کہ اسکالر شب اور دیگر مالی اسکنڈلوں میں ملوث یونیورسٹی حکام کے خلاف قرار واقعی قانونی کارروائی کی جائے۔ مالی بے ضابطگیوں کے خلاف جب وہاں کے طلباء نے احتجاج کیا تو یونیورسٹی حکام نے اُن کا جائز مطالبہ ماننے کے بجائے طلباء کے خلاف پولیس کے ہاتھوں تشدد کروایا اور کئی بے گناہ طلبا ء کے خلاف بے بنیاد کیس رجسٹر کروائے اور ذات برادری اور لسانی بنیادوں پر طلباء کے اندر انتشار پھیلانے کی بھی مذموم کوششیں کی گئیں لیکن طلباء نے بہت ہی دانش مندی سے کام لے کر ان انتشاری کوششوں کو ناکام بنادیا۔ اب جب یونیورسٹی دوبارہ کھل گئی ہے تو ان مالی بے ضابطگیوں میں ملوث چند اعلیٰ یونیورسٹی حکام اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی خاطر انتشاری کوششوں کو ہوا دینے کی خفیہ سازشوں میں لگے ہیں۔

Published in News

پدگام پورہ پلوامہ کے ارشاد احمد گنائی کی شہادت پر جماعت اسلامی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد شہید کے گھر گیا۔ وفد میں ناظم شعبہ سیاسیات ایڈوکیٹ زاہد علی کے علاوہ امیر و قیم ضلع پلوامہ ریاض احمد ماگرے اور مجاہد شبیر بھی شامل تھے۔ شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ناظم شعبہ سیاسیات نے اس حقیقت کو اُجاگر کیا کہ مسئلہ کشمیر کا یہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق دائمی حل کے بغیر برصغیر ہندوپاک میں حقیقی امن کا قیام محال ہے۔ نیز آپسی اتحاد و اتفاق کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے مسلمانوں کے اسلام کی بنیادوں پر بنیانِ مرصوص کی طرح ایک دوسرے سے مربوط رہنے کی تلقین کی۔

Published in News

بڑے گوشت کی فروخت اوراس کے استعمال پر عدالتی پابندی ناقابل قبول//مجلس اتحاد ملت


سرینگر//مجلس اتحاد ملت جموں وکشمیر سے وابستہ دینی سربراہوں کی ایک ہنگامی نشست زیر صدارت مفتی اعظم مفتی محمد بشیر الدین احمد‘ مرکز جماعت باراں پتھر بتہ مالو پر منعقد ہوئی جس میں مجلس سے وابستہ تمام دینی تنظیموں کے سربراہاں اور نمائندوں جن میں غلام محمد بٹ(امیر جماعت اسلامی)، مولانا علی اکبر (سیکرٹری انجمن تبلیغ الاسلام)، مولانا نور احمد ترالی (صدر دعوۃ الحق)، میر غلام حسن (سیکرٹری اسلامک اسٹٰڈی سرکل) ، غلام محمد ناگو (سیکرٹری انجمن شرعی شیعیان)، مولانا خورشید احمد قانونگو (صدر حمایت الاسلام)، محترم محمد عبداللہ وانی (سابق امیر جماعت) اور ایڈوکیٹ زاہد علی (سیکرٹری جنرل مجلس اتحاد)نے شرکت کی البتہ جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سرکاری قدغنوں کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے مگر جمعیت نے بھی پاس شدہ فیصلے کے ساتھ فون پر مکمل اتفاق کا اظہارکیا۔اجلاس میں مقامی ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر سیر حاصل بحث و تمحیص ہوئی جس میں بڑے گوشت کی فروخت اور استعمال پر ایک فرسودہ قانون کا سہارا لے کر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اجلاس کے آخر پر اتفاق رائے سے مندرجہ ذیل قرار دادیں پاس ہوئیں:

Published in News

Jamaat islami J&K is against the decision of high court in which it bans the sale of Beef and directs police to take action and make the ban sucessful in J&K,  Jamaat says that the ban is against islam as no one has right to ban things that are halal to us,  so they extended their support and appealed people to observe complete stike on saturday 12th  of this month. 

Published in News

۱۰؍ستمبر۲۰۱۵ء
(۱)۔جماعت اسلامی اور مسئلہ کشمیر:
جماعت اسلامی اگست۱۹۴۱ء ؁ میں تحریک اقامت دین کی حیثیت سے پٹھانکوٹ پنجاب میں معرض وجود میں آئی اور جموں وکشمیر میں اس کی ایک باضابطہ اکائی ۱۹۴۵ء ؁ میں قائم ہوگئی۔ ۱۹۴۷ء ؁ میں تقسیم ہند کے بعد جموں وکشمیر کا خطہ متنازعہ بن گیا اور بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ میں یہ مسئلہ اُٹھاکر ریاست عوام سے سیکورٹی کونسل میں پاس شدہ قرار داد کے ذریعے یہ وعدہ کیا کہ حالات کی خوشگواری کے ساتھ ہی انہیں استصوابِ رائے کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا لیکن۱۹۵۳ء ؁ میں اُس وقت کے ریاستی وزیر اعظم مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی حکومت کو بلاجواز برطرف کرکے، بھارتی حکومت نے یہ واضح اشارہ دیا کہ کشمیری عوام کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا نہیں ہوگا۔ اُس وقت جماعت اسلامی جموں وکشمیر نے ریاست کی بین الاقوامی متنازعہ حیثیت کے پیش نظر اپنا الگ دستور تشکیل دیا حالانکہ نصب العین اور مقصد کے لحاظ سے جماعت اسلامی ہند کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے۔ اس طرح جماعت اسلامی جموں وکشمیر نے اس ریاست کی متنازعہ حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے یہ مستحکم مؤقف اختیار کیا کہ اس مسئلے کا مستقل اور پائیدار حل یہاں کے عوام کی اُمنگوں اور خواہشات میں ہی مضمر ہے۔ اس مسئلے کی موجودگی سے نہ صرف برصغیر ہند وپاک کی دو ہمسایہ مملکتوں بلکہ پورے جنوبی ایشیا کا امن داؤ پر لگا ہوا ہے اور اسی مسئلے کی وجہ سے ان دو ممالک میں اب تک تین جنگیں بپا ہوچکی ہیں ۔ دونوں ممالک کو کافی جانی ومالی نقصان پہنچا۔ حد متارکہ اور سرحدوں پر بار بار کشیدگی کی فضا برپا ہوجاتی ہے جو عوام کے لیے بے پناہ مصائب کا باعث بنی ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے بجٹ کا بیشتر حصہ ترقیاتی کاموں اور غریب عوام کی خوشحالی کے بجائے غیر ضروری جنگی ساز و و سامان کی تیاری میں صرف ہوجاتا ہے۔۱۹۸۹ء ؁ کے بعد گزشتہ چھبیس برس کی مدت کے دوران ریاست کی طول و عرض میں عوام نے جو مصائب جھیلے اور جس ظلم و زیادتی کا سامنا کیا، اُس کی بہت ہی کم مثالیں تاریخ عالم میں ملتی ہیں، ایک لاکھ سے زائد افراد زندگی سے محروم ہوگئے۔بستیوں کی بستیاں اُجڑ گئیں، ہزاروں کی تعداد میں لوگ تعذیب خانوں او رجیلوں میں نظر بند کئے گئے۔ ہزاروں کی تعداد میں عورتیں بیوہ اور بچے یتیم ہوگئے۔ہر طرف خوف و دہشت کا ماحول قائم ہوگیا اور بدترین غیر یقینی حالات نے جنم لیا جو اب بھی موجودہ ہیں۔ لیکن نہ ہی اقوام عالم نے اس نازک ترین انسانی مسئلے کی طرف وہ توجہ کی جس کا یہ مستحق ہے اور نہ ہی بھارتی حکمرانوں نے کوئی ایسا ٹھوس قدم لیا جو عوام کے لیے کوئی امید

Published in News
Page 1 of 2

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker