Top Panel
You are here: HomeNewsItems filtered by date: July 2015
Items filtered by date: July 2015 - Islamic Media J & K

۳۰؍جولائی
سرینگر//محمد یعقوب میمن کو قربانی کا بکرا بناکر جس طرح جلد بازی میں تختہ دار پر چڑھایا گیا اس سے واضح ہوتا ہے کہ اس کے پس پردہ سیاسی اور فرقہ وارانہ عزائم کار فرماہیں، پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ آں جہانی بھنیت سنگھ اور سابق وزیر اعظم ہند مسٹر راجیو گاندھی کے قتل کیسوں میں ملوث ملزموں کو بھی پھانسی کی سزائیں دی گئیں ہیں لیکن ان کی سزاؤں پر آج تک عمل نہیں کیا گیا اورنہ ہی لگتا ہے کہ ان کو تختہ دار پر چڑھانے کا حکومت ہند کوئی ارادہ رکھتی ہے۔ ان ملزموں کو پھانسی کے پھندوں پر چڑھانے سے کسی کوئی غرض نہیں ہے البتہ اس سے دنیا پر واضح ہوجاتا ہے کہ کس طرح پچیس کروڑ مسلمانوں کے جذبات کو پاؤں تلے روندتے ہوئے اُن کے مطالبات کو ردی کی ٹوکری کی نذر کیا جاتا ہے اور جان بوجھ کر اس طرح کے اقدامات کیے جاتے ہیں جن سے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔محمد افضل گوروں اور محمد مقبول بٹ کو پھانسی کے تختہ پڑ چڑھانے کے وقت بھی یہی کچھ کیا گیا۔ گجرات فسادات میں تین ہزار کے قریب مسلمانوں کو دن کی روشنی میں تہ تیغ کیا گیا لیکن ان قتلوں میں ملوث ملزماں ابھی بھی حکومت ہند کی پکڑ سے باہر ہیں اور عدلیہ، ان معاملات میں عدل و انصاف دلوانے میں ذرا بھر بھی سنجیدہ نظر نہیں آتی ہے اور نہ پچیس کروڑ کے قریب مسلمانوں کے جذبات کی کسی کوئی کوئی فکر ہے۔ شاید ان کی نظروں میں پچیس کروڑ مسلمانوں عوام نہیں ہیں اور ان کے جذبات اُن کے ضمیروں کی آواز نہیں ہے۔
جماعت اسلامی جموں وکشمیر یعقوب میمن کو تختہ دار پر چڑھانے کی کارروائی کو عدل وانصاف کے تقاضوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کو ہندوستانی مسلمانوں کے جذبات کی کھلی کھلواڑ کے مترادف سمجھتی ہے۔ بے انصافی پر مبنی اس امتیازی کارروائی سے واضح ہوتا ہے کہ یہاں بسنے والے مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ اور اُن کے جذبات کی قدر کا حکومت ہند اور اس کے دیگر بازؤں کو کوئی خیال بھی نہیں ہے بلکہ ان حقوق کی خلاف ورزی اور جذبات کی پامال کرنے سے ہی ان کو سکون حاصل ہوتا ہے۔ جماعت اسلامی جموں وکشمیر ہندوستانی مظلوم مسلمانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور یعقوب میمن کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

Published in News

کریک ڈاؤن، تلاشیاں اور چھاپوں کے ذریعے عوام کو ہراسا ں کیا جارہا ہے، 
فوج اور پولیس کی کارروائیاں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں ہیں// جماعت اسلامی
سرینگر//وادی بھر کے مختلف علاقوں الخصوص جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام ، اسلام آباد، پلوامہ اور شوپیان میں کریک ڈاونوں، خانہ تلاشی اور چھاپوں کا سلسلہ از سر نوشروع کیا گیا ۔ عام لوگوں کی صبح سویرے گھروں سے نکال کراُن کی شناختی پریڈکرانا، تلاشی کے بہانے گھر وں کا ساز و سامان تہس نہس کرنا ،مکینوں کو زد کوب کرنا اور نوجوانوں کی گرفتاریاں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں ہیں۔ فوج اور پولیس بدنام زمانہ قانون افسپا کی آڑ میں کچھ بھی کرنے کے لیے اپنے آپ کو مجاز سمجھتے ہیں۔ کل ہی ہاورہ ریڈونی کولگام میں فوج اور پولیس نے مختلف دیہات کا محاصرہ کرکے لوگوں کو ایک جگہ جمع کرکے وہاں اُن کی شدید مارپیٹ کی اور گھریلو اسباب کو تہس نہس کیا گیا۔اِسی طرح نوجوانوں کو گرفتار کرکے اُنہیں پولیس تھانوں میں بندکیا جاتا ہے۔ مختلف علاقوں میں آئے روز طالب علموں کو تھانوں میں طلب کیا جاتا ہے اور اُنہیں ہراساں کرکے اُن کے تعلیمی کیرئیر کو تباہ کیا جاتا ہے۔ جماعت اسلامی جموں وکشمیر کریک ڈاون، چھاپوں اور گرفتاریوں کی تازہ لہر کو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوج اور پولیس کی ان کارروائیو ں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔جماعت یہ زور دار مطالبہ کرتی ہے کہ ان عوام دشمن کارروائیوں کو فوری طور پر روک لیا جانا چائیے۔

Published in News

۲۶؍جولائی
اعجاز اسلم جماعت کی دعوت پر وادی وارد نہیں ہوئے بلکہ نجی دورے پر ہیں
ہندوستان فسطائیت کی اور جارہا ہے، پردہ پر پابندی، مسلمانوں کو زمینوں سے بے دخل کیے جانے کی مذمت
فروٹ منڈی سوپور میں جماعت اسلامی ضلع بارہمولہ(الف) کے سالانہ اجتماع میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
سرینگر//جماعت اسلامی جموں وکشمیر ضلع بارہمولہ( الف) کا سالانہ اجتماع آج امیر جماعت اسلامی جموں وکشمیر محمد عبداللہ وانی کی صدارت میں فروٹ منڈی سوپور میں منعقد ہوا۔ اجتماع میں ضلع بھر سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ دن بھر جاری رہنے والے اس اجتماع میں امیر جماعت اسلامی جموں وکشمیر محمد عبداللہ وانی نے سورہ حم السجدہ کی آیات کی روشنی میں درس قرآن پیش کرتے ہوئے داعی کے اوصاف بیان کیے۔ موصوف نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ تمام انبیاء کرام ؑ نے دعوتِ دین کو پیش کرنے کافریضہ انجام دیا اور اس دعوت دین کو پیش کرنے میں انہیں سخت جاں گسل مراحل سے گزرنا پڑا۔ دعوت دین پیش کرنے میں سخت مراحل کا آنا لازمی چیز ہے اور ان مشکل گھڑیوں میں داعیانِ دین کو اللہ تعالیٰ کی ذات کے ساتھ تعلق قائم کر لینا چاہیے۔ تعلق باللہ سے اُن میں استقامت کا جذبہ پیدا ہوجائے گا اور استقامت کے لیے Ameer Jamaat Islami J&K Mohammad Abdullah Waniاپنے آپ میں صبر کا مادہ پیدا کرنا ضروری ہے۔ امیر جماعت نے مزید کہا کہ اس وقت عالم انسانیت گمراہی کے دلدل میں پھنسی ہوئی اور اضطراب و بے چینی کی وجہ سے انسانی بستیوں میں سکون اور چین ہی غائب ہے۔ امیر جماعت نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنی منصبی ذمہ داری کا ادراک حاصل کرکے دعوت دین کے کام میں جٹ جانا چاہیے۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قیم جماعت اسلامی جموں وکشمیر ڈاکٹر عبدالحمید فیاض نے آج کے اخبارات میں شائع ہونے والے جماعت اسلامی ہند سے وابستہ اعجاز اسلم کے خیالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز اسلم جماعت کی دعوت پر وادی وارد نہیں ہوئے ہیں بلکہ وہ ذاتی حیثیت سے ریاست میں موجود ہیں، انہوں نے اسلام آباد میں جو بھی باتیں کی ہیں جماعت اسلامی جموں وکشمیر کا اُن کے خیالات کے ساتھ کا اتفاق نہیں ہے۔

Published in News

۲۴؍جولائی
مسجد الھدیٰ باراں پتھر بتہ مالو میں ایک غیر مسلم نوجوان نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کرلیا
سرینگر//امیر جماعت اسلامی جموں وکشمیر محمد عبداللہ وانی نے آج نماز جمعہ کے موقعے پر مسجد الھدیٰ باراں پتھر بتہ مالو سرینگر میں ایک بڑے عوامی مجموعے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُمت مسلمہ کی اکثریت تارکِ نماز بن چکی ہے۔ لوگ نمازوں کے تئیں غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں اور اِس کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ اسلامیان کشمیر میں بے حیائی اور بدیوں کو فروغ حاصل ہورہا ہے۔ امیر جماعت نے کہا کہ نماز بے حیائی اور بدی سے روکتی ہے اور انسان کو انسانیت کے دائرے میں رکھنے والی یہ عبادت دنیا اور آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے۔محمد عبداللہ وانی نے کہا کہ اس وقت ریاست جموں وکشمیر کو جن بڑے مسائل کا سامنا ہے اُن میں ایک یہ بھی ہے کہ نوجوان نسل بے حیائی اور بدیوں کا شکار ہورہی ہے۔ حالانکہ ایمان والوں سے اللہ تعالیٰ نے قرآن میں وعدہ کیا ہے کہ نماز اُنہیں بے حیائی اور بدی سے روکے گی۔ امیر جماعت نے کہا کہ جس طرح ماہ رمضان میں ہماری مساجدیں نمازیوں سے کچھا کھچ بھری ہوئی ہوتی تھیں اُسی طرح سال بھر اللہ کے یہ گھر آباد رہنے چاہیے۔ مساجد کو آباد کرنے سے ہی قومی و ملی کامیابیوں کو بنیاد فراہم ہوسکتی ہے۔ موصوف نے راجوری میں کلمہ طیبہ والے جھنڈے کو فرقہ پرست ہندوجنونیوں کی جانب سے نذر آتش کی جانے کے واقعے کی سنگین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوثین کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔اس موقعے پر ایک غیر مسلم نوجوان نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کرلیا ۔ اَمت شرما نامی اس نوجوان کو امیر جماعت اسلامی محمد عبداللہ وانی نے کلمہ شہادت پڑھایا اور اِس کا اسلامی نام محمد عمران شیخ رکھا گیا۔ مسجد میں موجود ہزاروں نمازوں نے راہ حق پانے پر مذکورہ نوجوان کو مبارک بادی دی اور اُنہیں گلے لگا لگا کر سلام پیش کیا۔

Published in News

Jama’at-e-Islami J&K hails the efforts of the prominent personalities belonging to both the communities of Hindus and Muslims in Rajouri for upholding the communal brotherhood and mutual cordial relations and as such defeating the vicious designs of the communal elements controlled by some RSS ideologues who tried to vitiate these relations by burning a flag with sacred words of Kalima printed on it. With the timely intervention of these saner personalities including Maulana Amir Muhammad Shamsi of Jama’at-e-Islami, the situation got controlled otherwise it would have taken a very ugly turn. These communalist elements seem to be bent upon causing a rift between the Muslims and Hindus particularly in the Jammu province to achieve their nefarious designs. Jama’at strongly condemns the ill-designed activities of RSS-Bajrang Dal communalist activists and demands a stringent action against such anti-social elements in order to preserve the age-old communal harmony in the state.

Published in News

سرینگر//جماعت اسلامی جموں وکشمیر مرکزی دفتر کے نزدیک مسجد الھدیٰ کے احاطے میں مجلسِ عید کی تقریب سعید زیر صدارت امیر جما عت محترم محمد عبدا للہ وانی بڑے تزک و احتشام سے منعقد ہوئی جس میں جماعتی ذمہ داروں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں عوامی نمائندگی کرنے والی ذی وقار شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں علماء کرام ، دانشور و صحافی حضرات اور کشمیر بار ایسوسی ایشن سے وابستہ کئی وکلاء صاحبان بھی شامل تھے۔ تقریب کے آغاز میں تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا مقدس فریضہ شیخ بشیر احمد اور عاشق منصور نہامی نے انجام دیا۔ اسکے بعد افتتاحی کلمات میں نائب امیر جماعت نے اس تقریب کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے، اسے ملی وحدت کی طرف ایک اہم پیش قدمی قرار دیا۔ امیر جماعت نے ’’ پیام عید‘‘ کے عنوان کے تحت ایک تحریری پیغام سامعین کی خدمت میں پڑھ کر پیش کیا۔ انہوں نے ماہِ رمضان کی فیوض و برکات کو اُجاگر کرتے ہوئے اس حقیقت کو واضح کیا کہ اصل میں عالم انسانیت کو تاریکیوں کے بھنور سے نکال کر علم و عمل کی ابدی اور لازوال روشنی کی طرف رہنمائی کی خاطر‘ اس بابرکت مہینے میں قرآن کی عظیم ترین نعمت سے بنی نوع انسان کو سرفراز کیا گیا۔

Published in News

۲۲؍جولائی
اگلے سہ سالہ میقات کے لیے انتخاب نو کا عمل شروع‘ یک روزہ شوریٰ اجلاس میں ناظم انتخابات کا تقرر
سرینگر//جماعت اسلامی جموں وکشمیر کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ایک غیر معمولی اجلاس مرکز جماعت پر امیر جماعت اسلامی محمد عبداللہ وانی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جماعت کے دیرینہ مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ اس انسانی مسئلے کو یہاں کے عوام کی خواہشات اور اُمنگوں کے مطابق حتمی طور پر حل کرانے کی خاطر اپنا مؤثر رول نبھائے۔ مسئلہ کشمیر کا حتمی اور منصفانہ حل اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں پاس شدہ قراردادوں کے مطابق تلاش کرنے کی خاطر یا تو یہاں کے عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے اپنی رائے دینے کا حق دیا جائے یا اگر ٹھوس وجوہات کی بناپر ایسا کرنا ممکن نہ ہو تو سہ فریقی مذاکرات کا انعقاد کرکے‘ اس مسئلے کا ایسا حل تلاش کیا جائے جو جموں وکشمیر کے جملہ عوام کے لیے قابل قبول ہو۔ مسئلہ کشمیر کے حتمی اور منصفانہ حل کے بغیر‘ برصغیر ہندوپاک میں حقیقی امن کا قیام اور اس خطے کی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندۂ تعبیر ہونا ناممکن ہے۔ اس مسئلے کے حل کی خاطر‘ یہاں جاری جدوجہد میں آج تک جتنا خون بہا ہے اور انسانی حقوق کی پامالی جس حد پر ہوئی ہے اُس کا کوئی شمار ہی نہیں! سرکاری سطح پر تمام حربوں کے استعمال کے باوجود یہ تحریک جاری ہے کیوں کہ یہ چند افراد یا کسی تنظیم کی مخصوص جدوجہد نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ یہاں کے عوام کے دلی جذبات وابستہ ہیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ ہندوپاک کی دو ہمسایہ مملکتیں پہل کرتے ہوئے‘ یہا ں کے حقیقی عوامی نمائندوں

Published in News

جماعت اسلامی کی طرف سے بڑے پیمانے پر ریلیف کارروائیاں جاری
سرینگر// جمعہ کو آئے بارشی طوفان نے ضلع گاندربل کے ایک گاؤں کولن میں زبردست تباہی مچادی اور تین سو سے زائد افراد بے گھر ہوگئے اور پانچ افراد جن میں عورتیں اور بچے بھی تھے‘ جاں بحق ہوگئے۔ اس طوفانی ریلے نے پچاس کے قریب رہائشی مکانوں کو ناقابل رہائش بناکر رکھ دیا اور اس کے علاوہ کئی دیگر تعمیرات کو بھی زبردست نقصان پہنچادیا۔ جماعت اسلامی ضلع گاندربل نے اگلے ہی صبح بچاؤ اور ریلیف کارروائیوں کا آغاز ہنگامی بنیادوں پر کردیا اور امیر ضلع گاندربل گل محمد وار کی سرکردگی میں ایک وفد متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ ہوگیا اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ریلیف کارروائیوں کی نگرانی کی۔ یہ ریلیف کیمپ جماعت اسلامی حلقہ کولن اور حلقہ رائیل نے مشترکہ طور پر قائم کیاا ور ضلع بھر سے راحت کاری کا ضروری سامان جمع کرکے یہاں لایا جاتا ہے اور پھر متاثرہ لوگوں کے درمیان تقسیم کیا جاتا ہے۔ ہر وقت تقریباً تین سو افراد کو کھاناپکاکر کھلایا جاتا ہے۔ متاثرہ مکانوں سے ملبہ ہٹانے کا کام بھی جاری ہے اور صفائی کا کام بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔ جماعت اسلامی ضلع گاندربل اور اسلامی جمعیت طلبہ گاندربل سے وابستہ کارکن ریلیف کارروائیوں میں گزشتہ پانچ روز سے سرگرم عمل ہیں۔ مفت خوراک کے علاوہ ضروری ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں اور متاثرہ لوگوں کو ہر قسم کی راحت پہنچانے کی مقدور بھر کوششیں جاری و ساری ہیں۔
جماعت اسلامی کے وفد میں قیم ضلع گاندربل بشیر احمد لون اور جملہ اُمرائے تحصیلات بھی شامل تھے اور انہوں نے بذات خود راحت کاری کی اس مہم کی نگرانی کی اور متاثرہ لوگوں کی دیکھ ریکھ میں ذاتی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ مختلف علاقوں سے حلقہ ہائے جماعت کی طرف سے ریلیف سامان بھیجنے کی کارروائی بھی جاری ہے اور یہ ریلیف کیمپ لوگوں کی اپنے گھروں کو واپسی تک قائم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی جموں وکشمیر ضلع گاندربل کے عوام سے اپیل کرتی ہے کہ متاثرہ لوگوں کو راحت بہم پہنچانے اور انہیں دوبارہ بسانے کی ان کارروائیوں میں اپنی بھرپور معاونت سے حوصلہ افزائی فرمائیں۔ نیز دکھی لوگوں کے مداوا کی خاطر ہر طرح کی کارروائی کی حمایت کریں۔

Published in News

Breaking news:

Qaim Jamaat Dr Ab. Hameed Fayaz delivered eid sermon at Eidgah barzullah where thousands of people participated.

‪#‎Audio‬ of this speech will be uploaded in a while on www.islamicmediajk.com/audios/speeches.html

When beloved prophet Muhammad (saw) barred from propagation of islam we see prophet received order to move to Madina where you follow Islam in every respect without any suppression.

Those who said Islam is not applicable today' he is living in fools paradise Qaim Jamaat Dr Fayaz said.

If an individual claims to be a Muslim but flee from giving zakaat' he can be a Muslim in our society not in the book of Allah, Dr Hameed Fayaz said

West has divided Muslims into sections like radicals, moderates, secularists etc but I will say we are only Muslims in letter and spirit. We should counter this conspiracy based on nefarious designs.

Don't give unislamic color to your activities Qaim Jamaat said.

Celebrate eid with austerity and simplicity. Muslims across globe are oppressed.

Mursi and company are waiting for execution.

Bangladeshi islamists witnesses worst kind of state terrorism.

Muslims are disintegrated all over the world.

India is suppressing our voice in Kashmir through nefarious tactics like land acquisition' cultural aggression' bullets and bombs.

..........

And all this happen because we left Quran from our society. Qaim e Jamaat in his speech said.

Published in News

۱۶؍جولائی
سرینگر//جماعت اسلامی جموں وکشمیر عید الفطر کے موقع پر اسلامیان جموں وکشمیر سے اپیل کرتی ہے کہ وہ عید پوری آن و بان اور اسلامی شان کے ساتھ منائیں لیکن ہر حاصل میں اسراف اور بیہودگی سے مکمل اجتناب کریں اور اپنے خرچہ کو میانہ رو بناکر، کوئی نہ کوئی رقم اپنے اُن بھائیوں اور بہنوں کی امداد کے لیے بچت کریں جو قدرتی آفات یا انسانی ظلم کا شکار ہوکر محتاجی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔ وہ بھی ہماری طرح اولاد آدم ہیں اور ہم پہ یہ ذمہ داری ہے کہ ہم ان محروم اور بے بس بھائیوں کوہرممکن راحت پہنچانے کی کوشش کریں تاکہ وہ بھی زندگی کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہوسکیں اور ان میں سے جو اہل ایمان ہوں وہ ہماری طرح اپنے بال بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹ لیں۔
نیز جماعت مقامی اور غیر ریاستی جیلوں اور قیدخانوں میں بند پڑے تمام سیاسی نظر بندوں اور محبوسین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے، اُن کے صبر و ثبات کو سلام پیش کرتی ہے اور حکامِ وقت سے پُر زور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان تمام نظربندوں او رمحبوسین کو کسی تاخیر کے بغیر رہا کیا جائے تاکہ وہ بھی اپنے اہل و عیال اور اقربا کے ساتھ مل کر عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔ ان محبوسین کا اس کے سوا کوئی جرم نہیں کہ وہ اس مظلوم قوم کے غصب شدہ حق خود ارادیت کی بحالی کی خاطر اپنی آواز بلند کرتے ہیں جو ان کا بنیادی انسانی حق ہے لیکن چونکہ یہاں جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت کا دور دورہ ہے اسی لیے یہاں حق بات کرنے پر قدغن لگائی جاتی ہیں او ربے گناہوں کو سیاہ قوانین کے تحت گرفتار کرکے جیلوں میں ٹھونسا جاتا ہے۔ ایک وقت ضرور آئے گا جب اس ظلم میں شامل تمام اہل اقتدار حضرات کو اس بارے میں جواب دینا ہوگا اور اسکا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔

Published in News
Page 1 of 2

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker