Top Panel
You are here: HomeNewsجماعت اسلامی کی طرف سے مسجد الہدیٰ بتہ مالو میں سیرت ٹیسٹ کا انعقاد
Sunday, 08 February 2015 00:00

جماعت اسلامی کی طرف سے مسجد الہدیٰ بتہ مالو میں سیرت ٹیسٹ کا انعقاد

Rate this item
(0 votes)

طلبہ کی بڑی تعداد نے کی شرکت‘ امیر جماعت نے ایسی کوششوں کو نوجوانوں کو دین سے جوڑنے کا ذریعہ بتایا
سرینگر//جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے شعبہ دعوت و تربیت کے اہتمام سے آج مرکز جماعت کے متصل مسجد الھدیٰ باراں پتھر بتہ مالو سرینگر میں مطالعہ سیرت ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے سیرت رسول پاکؐ سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں الرحقیق المختوم نامی سیرتی کتاب برائے نصاب مقرر کی گئی تھی۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد قرآن کی روشنی میں شعبہ دعوت و تربیت کے معاون مولانا غازی معین الاسلام ندوی نے نوجوانوں کے سامنے سیرت ٹیسٹ کی غرض و غایت بیان کی اور سیرت رسول پاکؐ کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا۔نیز سیرت ٹیسٹ کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی جموں و کشمیر محمد عبداللہ وانی نے بتایا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں نوجوانوں میں کُتب بینی کے شوق ہی ختم ہوتے جارہے ہیں اور نوجوان نسل کی اکثریت انٹرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے دوسرے شعبوں پر انحصار کررہی ہیں اور دین اسلام علی الخصوص سیرت رسو ل صلی اللہ علیہ وسلم کے مطالعے سے نوجوان نسل دور ہوتی جارہی ہے۔ اُمت کی نسل نو میں مطالعے کا شوق پیدا کرنے، انہیں اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ سے آشنا کرنے اور انہیں دین کے ساتھ جوڑنے اور قریب کرنے کے لیے ایسے امتحانات کا انعقاد کرنا جماعت اسلامی کی دعوتی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔امیر جماعت اسلامی محمد عبداللہ وانی نے انعامی مقابلہ میں حصہ لینے والے نوجوانوں کا جوش و خروش دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ کرنے والے مسلم نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور ہماری نسل نو کا اس طرح سیرت کا مطالعہ کرنے کا شوق دیکھ کر اُمیدیں جاگ جاتی ہیں۔واضح رہے کہ سیرت ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان ۲۲؍فروری ۲۰۱۵ء اتوار کو دن کے گیارہ بجے مسجد الہدیٰ میں ہی کیا جائے گااور امتیازی پوزیشنیں حاصل کرنے والے اُمیدواروں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

 

Read 619 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker