Top Panel
You are here: HomeNewsبھارتی ٹی وی چینلز اور اخبارات کا اسلام دشمن او رمنافرانہ طرز عمل قابل مذمت
Saturday, 31 January 2015 00:00

بھارتی ٹی وی چینلز اور اخبارات کا اسلام دشمن او رمنافرانہ طرز عمل قابل مذمت

Rate this item
(0 votes)

۳۱؍جنوری۲۰۱۵ء ؁
سرینگر//بھارت کی کئی ٹی وی چینلز اور چند اخبارات، فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے اور اسلام کے خلاف بے بنیاد اور بے ہودہ پروپیگنڈا کرنے کی مذموم کارروائیوں میں رات دن مشغول رہتی ہیں ، کبھی جموں میں رہنے والے مغربی پاکستان سے آئے ہوئے شرنارتھیوں کو مستقل طور بسانے کے نام پر یہاں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کا ہوا کھڑا کیا جاتا ہے اور کبھی اسلامی تعلیمات اور قوانین کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے، یہاں مشترکہ سول کوڈ نافذ کرنے کی مہم زور دار طریقے سے چلائی جاتی ہے اور فرقہ پرست ذہنیت کے حامل افراد کو میڈیا کے ذریعے اسلام کو تنقید کا نشانہ بنانے کا بھرپور موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ اصل میں اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے جس طرح مغربی طاغوتی طاقتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر، اوچھی حرکتوں اور شیطانی ہتھکنڈوں پر اُتر آئی ہیں، اسی طرح بھارت کے چند فرقہ پرست قوتین بھی اپنا ہوش و حواس کھو بیٹھی ہیں اور اپنے زیر اثر میڈیا کے ذریعے اسلام کے خلاف شرمناک پروپیگنڈا کروانے کا ایک مذموم سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ نیز اسلام سے منحرف چند نام نہاد دانشوروں جن میں نمایاں طور بنگلہ دیش سے مفرور تسلیمہ نسرین بھی شامل ہے کو بھی اس مردود مہم میں استعمال کیا جارہا ہے۔ حال ہی میں پیرس کے ایک شیطان صفت شخص چارلی ہیبڈو نے عالم انسانیت کی سب سے زیادہ عظیم اور محترم شخصیت اور سید الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو پونے دو ارب کے قریب مسلمانوں کے دلوں کی ڈھڑکن ہیں ، کے خلاف توہین آمیز خاکے شائع کرکے ایک زبردست ہیجانی کیفیت پیدا کی لیکن فرانس اور مغرب کے دیگر حکمرانوں نے اس شیطانی حرکت کے خلاف ناراضگی کے اظہار کے بجائے پیرس جاکر، اس کی حمایت کی، اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ حکمران اپنے ہوش و حواس سے عاری ہو چکے ہیں اور ان کا دماغی توازن بھی بگڑ گیا ہے۔ اسلام عالم انسانیت کے لیے وہ نظام رحمت پیش کرتا ہے جس کو عملاً نافذ کرنے سے یہ دُنیا جملہ انسانوں کے لیے ایک جنت نما گہوارہ بن سکتی ہے جہاں ہر طرف امن و امان ہوگا اور عدل و انصاف کی حکمرانی ہوگی اور عام انسان ہر قسم کے استحصال سے نجات حاصل کریں گے نیز یہاں کی حریت پسند قیادت علی الخصوص سیدعلی گیلانی کو یہ میڈیا جس طرح اپنے بے بنیاد پروپیگنڈا اور تضحیک کا شکار بنا رہا ہے، وہ بھی ایک غیر انسانی اور غیر اخلاقی حرکت ہے جس کے لیے ایک مہذب معاشرہ میں کوئی جگہ نہیں۔
جماعت اسلامی جموں و کشمیر فرقہ پرست عناصر کی ان اوچھی حرکتوں اور میڈیا کے ذریعے اسلام کے خلاف غلط پروپیگنڈا پر زبردست ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے، اس حقیقت کا اعادہ کرتی ہے کہ اسلام کے نور سے عالم انسانیت کو منور کرنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے اور ان شیطانی پھونکوں سے اس نور مقدس کو کوئی بجھا نہیں سکتا ہے۔

Read 396 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker