Top Panel
You are here: HomeNewsپشاور سانحہ میں ملوث لوگ اسلام دشمن اور ملت فروش غدار ہیں//امیر جماعت
Friday, 19 December 2014 00:00

پشاور سانحہ میں ملوث لوگ اسلام دشمن اور ملت فروش غدار ہیں//امیر جماعت

Rate this item
(0 votes)

سرینگر///امیر جماعت اسلامی جموں و کشمیر محمد عبداللہ وانی نے ایک بیان میں پشاور سانحہ پر زبردست رنج و غم کا اظہا رکرتے ہوئے بچوں کے اس قتلِ عام کو سفاکانہ عمل قرار دیا ہے جس کے لیے انسانی سماج میں کوئی جگہ ہی نہیں۔ انہوں نے اس بے رحمانہ قتل عام میں ملوث درندہ صفت عناصر کو اسلام دشمن اور ملت فروش غدار قرار دیتے ہوئے، اُن کی زبردست مذمت کی ہے اور حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ انسانیت کے ان دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے سخت سے سخت کارروائی انجام دے تاکہ عدل و انصاف کا بول بالا ہو اور دیگر عنصر بد اس طرح کی شیطانی حرکت سے باز رہے۔ انہوں نے شہید ہوئے بچوں اور دیگر افراد کے غمزدہ لواحقین سے بھی یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ نیز انہوں نے اس غیر انسانی وحشیانہ کارروائی کو اسلام اور ملت اسلامیہ کو بدنام کرنے کی سازش کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے، ملت سے وابستہ تمام طبقوں کو دین کے تحفظ کے لیے متحد و متفق ہونے کی اپیل کی تاکہ دین دشمن قوتوں اور عناصر کی ریشہ دوانیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاسکے۔ انہوں نے تمام شہداء پشاور کے حق میں خودبھی دعائے مغفرت کی اور جملہ متوسلین جماعت کو بھی دعا کرنے کی ہدایت کی۔اس دوران آج نماز جمعہ کے موقعے پر زعمائے جماعت نے ریاست بھر کی مساجد میں پشاور واقعے کی کڑی الفاظ میں مذمت کرنے کے علاوہ تمام شہداء کے حق میں دعائے مغفرت کی۔ 

Read 532 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker