Top Panel
You are here: HomeNewsکشمیری عوام انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے شکار : جماعت اسلامی
Saturday, 20 October 2018 10:20

کشمیری عوام انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے شکار : جماعت اسلامی

Rate this item
(1 Vote)

Press statement: 20/10/2018

 

کشمیری عوام انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے شکار//جماعت اسلامی

 

اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموشی توڑ کر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں

 

سرینگر//شادی مرگ پلوامہ میں فورسز اہلکاروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک گھریلو حاملہ خاتون فردوسہ زوجہ خورشید احمد شیخ جاں بحق ہوئی، جماعت اسلامی جموںوکشمیر اس دلدوز واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ آج تک اس طرح کے سینکڑوں واقعات پیش آئے ہیں جن کی زد میں آکر درجنوں بے گناہ افراد یا تو اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے یا شدید زخمی ہوکر عمر بھر کے لیے اپاہج ہوگئے۔ کشمیر میں بسنے والے لوگ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے شکار ہیں اور آئے روز کسی نہ کسی علاقے میں بھارتی فورسز اہلکاروں کے ہاتھوںعوام کو ہراساں اور خوفزدہ کیا جارہا ہے اور بلالحاظ عمر و جنس زدوکوب کرکے ان سے انتقام لیاجارہا ہے۔ اس کے علاوہ لوگوں کے مال و جائیداد کو بھی کافی نقصان پہنچانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی اور مقامی ادارے بار بار کی اپیلوں کے باوجود کوئی ٹھوس اقدام کرنے میں ناکام رہے ہیںجس کے نتیجے میں یہ خلاف ورزیاں نہ صرف جاری ہیں بلکہ دن بدن ان کا گراف بڑھتا جارہا ہے۔

 

جماعت اسلامی جموں وکشمیر اس گھمبیر صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام عالم کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ پنی خاموشی کو توڑتے ہوئے اور منصبی ذمہ داریوں کا لحاظ کرتے ہوئے وادی کشمیر میںجاری ابتر صورتحال کا جائزہ لینے کی خاطر ایک غیر جانبدارانہ وفد روانہ کرکے انسانی حقوق سے متعلق واقعات کا جائزہ لے کر ان کے فوری سدباب کی خاطر ضروری اور موثر اقدامات کریں۔

 

ایڈوکیٹ زاہد علی

ترجمان اعلیٰ 

جماعت اسلامی جموں وکشمیر

 

Issued by:

Press & Publication Division

Jama'at-e-Islami J&K

Read 142 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker