Top Panel
You are here: HomeNewsبیرون وادی مقیدسیاسی نظربندوں کو وادی منتقل کیا جائے //جماعت اسلامی
Wednesday, 19 September 2018 10:39

بیرون وادی مقیدسیاسی نظربندوں کو وادی منتقل کیا جائے //جماعت اسلامی

Rate this item
(1 Vote)

*بیرون وادی مقیدسیاسی نظربندوں کو وادی منتقل کیا جائے //جماعت اسلامی*

سرینگر//مختلف مقدمات میں ملوث افراد کو وادی کی جیلوں سے باری باری نکال کر جموں کے دور دراز جیلوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت اب تک سینکڑوں ایسے افراد سنٹرل جیل کوٹ بھلوال کے علاوہ کٹھوعہ، ہیرانگر، اُدھم پور، امپھالہ اور دہلی کے جیلوں میں زیر حراست ہیں حالانکہ ان کے مقدمات وادی کی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ عدل و انصاف کا تقاضا ہے کہ زیر سماعت محبوسین کو جوڈیشل حراست میں اُن جیلوں میں رکھا جائے جہاں سے متعلقہ عدالتوں میں اُن کی حاضری آسان اور یقینی ہو ‘تاکہ مقدمات کی سماعت جتنی جلدی ممکن ہو، ہوسکے!وادی کے حالات کو مدنظر رکھ کر ان تمام محبوسین کا وادی کے جیلوں میں ہونا، نہ صرف عدل کا تقاضا ہے بلکہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ایسا ہونا ضروری ہے۔ جب تک کہ ایک ملزم کے خلاف لگے الزامات عدالت میں باضابطہ ٹھوس شہادتوں کی بنیاد پر ثابت نہ ہوجائیں تب تک ایک ملزم کو بے گناہ ہی تصور کیا جاتا ہے۔ جموں میں زیر حراست وہ تمام محبوسین جن کے مقدمات کی سماعت وادی کی عدالتوں میں ہورہی ہے ، عدل و انصاف کی بروقت فراہمی سے محروم کئے جارہے ہیں اور ان کے گھر والے اور دیگر اقربا اُن سے ملاقات کے لیے ترس رہے ہیں۔ جن محروسین کو جموں کی جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے وہ سب سیاسی قیدی ہیں۔ مقدمات کی سماعت کی تاریخوں پر مختلف بہانے کرکے، ان کو عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا جارہا ہے اور اس طرح انصاف فراہم ہونے میں تاخیر کی وجہ سے اُن کو انصاف سے ہی محروم کیا جارہا ہے۔

جماعت اسلامی جموں وکشمیر اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، انسانی حقوق علی الخصوص قیدیوں کے حقوق سے متعلق عالمی اور مقامی اداروں کو اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کرنے پر زور دیتی ہے نیز یہاں کی سرکاری انتظامیہ کو بھی اس غیر منصفانہ پالیسی کو ترک کرنے اور عدل وانصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے پر زور دیتی ہے۔ رواں سال کے آغاز سے جن سینکڑوں زیر سماعت محبوسین اور سزایافتہ قیدیوں کو وادی کی جیلوں سے منتقل کرکے جموں اور دہلی کی جیلوں میں رکھا گیا ہے ان میں نمایاں طور پر ڈاکٹر محمد قاسم، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، غلام قادر بٹ، محمد اسلم خان راجوری، نذیر احمد ڈار، عبدالطیف پنزگام، مظفر احمد ڈار ٹنگ مرگ، پیر محمد اشرف ویری ناگ، شبیر احمد شاہ، محمد الطاف شاہ، پیر سیف اللہ، ایاز اکبر، معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام، نعیم احمد خان، ظہور وٹالی، سید شکیل احمد اور شاہد یوسف کے علاوہ دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی، ناہدہ نصرین، فہمیدہ صوفی، اعجاز احمد وگے، بلال احمد ریشی، ظہور احمد شیخ، شمس الوقار تیلی، خورشید احمد گنائی، محمد اشرف وانی، ابرار احمد ڈار(جو کہ مہلک مرض کا شکا رہے) شامل ہیں۔

جماعت اسلامی جموں وکشمیر کا زور دار مطالبہ ہے کہ جموں اور دہلی کی جیلوں میں محبوس تمام کشمیریوں کو واپس وادی اور متعلقہ ضلعی جیلوں میں منتقل کیا جائے تاکہ زیر سماعت مقدمات میں عدالتی کارروائی میں کسی قسم کا کوئی خلل نہ ہونے پائے اور اُن کے لواحقین کو اُن سے ملاقات میں بھی آسانی ہو۔

ایڈوکیٹ زاہد علی
ترجمان اعلیٰ
جماعت اسلامی جموں وکشمیر

Read 328 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker