Top Panel
You are here: HomeNewsجیل حکام کشمیری نظر بندوں کو ایذائیں دینا اپنا ایجنڈا سمجھتے ہیں //جماعت اسلامی
Thursday, 18 January 2018 19:12

جیل حکام کشمیری نظر بندوں کو ایذائیں دینا اپنا ایجنڈا سمجھتے ہیں //جماعت اسلامی

Rate this item
(0 votes)

 

سرینگر//ایک حقیقی جمہوری نظام میں لوگوں کو اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا بھر پور موقعہ فراہم ہوتا ہے اور اُن کو اپنے مسائل سامنے رکھنے کی کھلی آزادی ہوتی ہے اور عوامی اُمنگوں اور خواہشات کی قدر ہوتی ہے لیکن جموں وکشمیر کے اس خطہ میں اس جمہوریت کو پنپنے کا موقعہ ہی نہیں دیا گیا بلکہ آمریت ہی مسلط رہی ہے جس کے ذریعے یہاں بسنے والے عوام کے بنیادی حقوق تک کو دبادیا گیا اور جس نے بھی ظلم و جبر کے خلاف کبھی آواز بلند کی اُس کو ذہنی اور جسمانی اذیتوں سے دوچار کیا گیا اور بلاکسی جواز کے جیلوں اور تعذیب خانوں میں ٹھونسا گیا۔ یہاں کے جیل خانے اس حقیقت کے گواہ ہیں کہ ان کو ہمیشہ بے گناہوں سے بسایا گیا اور وہاں اُن کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم کرکے نظر بند رکھا گیا۔ 1990ء سے ہزاروں کی تعداد میں اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے آواز بلند کرنے والے بے گناہ لوگوں سے ان جیلوں کو بھر دیا گیا اور نظر بندوں کے ساتھ ایسا وحشیانہ اور بہیمانہ سلوک کیا گیا جن کی تاریخ انسانیت میں بہت ہی کم مثالیں ملتی ہیں اور یہ مذموم سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ جموں کے دور دراز جیلوں میں اس وقت بھی سینکڑوں بے گناہ کشمیری نظر بند ہیں اور اُن کو اُن بنیادی سہولیات سے بھی محروم کرکے رکھا گیا ہے جو کہ خطرناک مجرموں کو بھی ہر صورت میں حاصل رہتی ہیں۔ ان جیلوں کی باگ ڈور اُن لوگوں کے ہاتھوں میں دی گئی ہے جو انتہائی متعصب اور فرقہ پرست ہیں اور ہر صورت میں کشمیری نظر بندوں کی ایذائیں دینا‘ اپنا ایجنڈا سمجھتے ہیں۔ اُدھم پور جیل کی حالت انتہائی ابتر ہے جہاں کشمیری نظر بندوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جاتا ہے اور انہیں دینی فرائض کی انجام دہی سے روکنے کی خاطر مختلف حربے آزمائے جاتے ہیں۔ ملاقات کی خاطر سینکڑوں میلوں کا سفر طے کرکے آنے والے ملاقاتیوں کو ہر طرح سے ستایا جاتا ہے اور مختلف بہانوں کی آڑ میں انہیں نظر بند عزیزوں سے ملے بغیر ہی واپس لوٹا دیا جاتا ہے۔
 
جماعت اسلامی جموںو کشمیر‘ اُدھم پور جیل حکام کے وہاں نظر بند کشمیریوں کے ساتھ اس غیر انسانی سلوک پر زبردست برہمی کا اظہار کرتے ہوئے‘ انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی اور مقامی اداروں پر زور دیتی ہے کہ انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کو رُکوانے کی خاطر ضروری اور موثر اقدامات کریں۔
ایڈوکیٹ زاہد علی
 
ترجمان اعلیٰ
 جماعت اسلامی جموں وکشمیر
 
 
Read 623 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker