Top Panel
You are here: HomeNewsطلبا پر پولیس کی یلغار انتہائی شرمناک //جماعت اسلامی
Monday, 17 April 2017 10:04

طلبا پر پولیس کی یلغار انتہائی شرمناک //جماعت اسلامی

Rate this item
(1 Vote)

طلبا پر پولیس کی یلغار انتہائی شرمناک //جماعت اسلامی

 پولیس کا رویہ فرائض کی ادائیگی نہیں بلکہ اختیارات کا غیر اخلاقی اور ناجائز استعمال ہے

سرینگر//وادی بھر کے تعلیمی اداروں میں پلوامہ کالج سانحہ پر طلبا و طالبات نے پُرامن مظاہرہ کرکے اپنے جمہوری اور انسانی حق کا استعمال کیا لیکن یہاں کی پولیس نے جس طرح ان مظاہروں کو طاقت کے ذریعے روکنے کی بدترین کوششیں کیں وہ جملہ جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کی صریح پامالی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ظلم و جبر کے خلاف اگر آواز بلند نہ کی جائے تو دنیا میں قتل و غارت گری اور فتنہ و فساد کا بول بالا ہوگا، اس لیے ہر ایک انسان پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ ظالمانہ نظام کے خلاف آواز بلند کرے۔ پلوامہ ڈگری کالج میں اگر بے لگام بھارتی فورسز اہلکار اور پولیس داخل نہ ہوئی ہوتی تو درجنوں بے گناہ طلبا و طالبات زخمی نہ ہوئے ہوتے اور ضلع پلوامہ اور ملحقہ علاقوں کے سینکڑوں گھرانوں کا چین و سکون برباد نہ ہوا ہوتا! اس کے بعد زیر حراست طلبا کے ساتھ بھارتی فورسز نے جو وحشیانہ سلوک کیا اس پر دنیا کے سارے انسان دوست لوگ سراپا احتجاج نہ ہوتے! بیرونِ ہند میڈیا نے ان انسانیت سوز حرکات پر زبردست ملامت کی لیکن یہاں کے مقتدرحضرات پر جوں تک نہ رینگی۔ مسلمان عورتوں کے ساتھ جھوٹی اور مکارانہ ہمدردی دکھانے والے اس وقت کہاں ہیں؟ یہاں کی طالبات کے ساتھ جو توہین آمیز اور غیر انسانی سلوک بھارتی فورسز اہلکاروں نے روا رکھا اس پر اُن کی زبانیں گنگ کیوں ہیں؟ مقامی پولیس سے یہاں کے لوگوں کو یہ توقعات تھیں کہ وہ انہیں تحفظ فراہم کرے گی لیکن عملاً جو کچھ ہورہا ہے وہ ان توقعات کے بالکل برعکس ہے۔ پولیس کا عوام کے ساتھ یہ رویہ انتہائی افسوسناک ہے اور طلبا و طالبات پر جس طرح ان اہلکاروں نے طاقت کا بے تحاشا استعمال کرکے درجنوں معصوم طلاب کو زخمی کردیا‘ انتہائی شرم ناک ہے۔ یہ فرائض کی ادائیگی نہیں بلکہ اپنے اختیارات کا غیر اخلاقی اور ناجائز استعمال ہے۔ جماعت اسلامی جموں وکشمیر‘ وادی کے تمام طالب علموں سے مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں ان پر سرکاری انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے طاقت کے غیر قانونی استعمال کی کڑی مذمت کرتی ہے اور اس کا مطالبہ ہے کہ ایک غیر جانبدار بین الاقوامی ایجنسی کے ذریعے وادی میں پیش آئے تمام سانحات کی تحقیقات کی جائے۔ یہاں کی نام نہاد حکومت کی طرف سے تحقیقات کرانے کے اعلانات کو دھوکہ قرار دیتے ہوئے جماعت اسلامی ان کو سرے سے مسترد کرتی ہے۔

ایڈوکیٹ زاہد علی

ترجمان

جماعت اسلامی جموں وکشمیر

Read 735 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker