Top Panel
You are here: HomeNewsفورسز کی طرف سے نوجوانوں پر تشددانتقامی کارروائی //جماعت اسلامی
Sunday, 16 April 2017 04:33

فورسز کی طرف سے نوجوانوں پر تشددانتقامی کارروائی //جماعت اسلامی

Rate this item
(1 Vote)

فورسز کی طرف سے نوجوانوں پر تشددانتقامی کارروائی //جماعت اسلامی

سرینگر//بھارتی فورسز کے ہاتھوں نوجوانوں پر دوران حراست تشدد ڈھانے کی دل دہلانے والی جو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ فورسز نے اپنے فوجی سربراہ کے اُس حکم کو عملانے کا کام شروع کیا ہے جس میں یہاں کے نوجوانوں کے ساتھ سختی سے نپٹنے کی ہدایت دی گئی ہے نیز بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ایک سال کے اندر یہاں حالات سدھارنے کے دعوے میں بھی اس ہدایت کی درپردہ حمایت ظاہر ہوتی ہے۔بھارتی فوجیوں کے اس وطیرہ سے ایسا لگتا ہے کہ اُن کو یہاں کے عوام کے انسانی جذبات کا کوئی خیال ہی نہیں ہے۔ ان واقعات میں جس لاقانونیت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے وہ تمام جمہوری اور آئینی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ نیز پلوامہ کالیج کے باہر ٹاسک فورس کی طرف سے ناکہ لگانے کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر جس طرح بے تحاشا طاقت کا استعمال کرکے درجنوں بے گناہ طلبا کو زخمی کیا گیا‘ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ پولیس کی یہ کارروائی جان بوجھ کر امن عامہ کو خراب کرنے اور کالیج کے تعلیمی ماحول کو درہم برہم کرنے کے مترادف ہے۔ جماعت اسلامی جموں وکشمیر‘ فورسز اہلکاروں کے زیر حراست نوجوانوں پر تشدد اور پلوامہ میں معصوم طلبا کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال کو ایک انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے ملوث اہلکاروں کے خلاف عبرتناک کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے اور انسانی حقوق سے متعلق مقامی اور بین الاقوامی اداروں پر زور دیتی ہے کہ وہ ان انسانیت سوز کارروائیوں کا فوری نوٹس لے کر ان کو رکوانے کی خاطر ضروری اقدامات کریں۔

ایڈوکیٹ زاہد علی

ترجمان

جماعت اسلامی جموں وکشمیر

Read 786 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker