Print this page
Tuesday, 10 November 2015 18:01

شہید گوہر نذیر ڈار کے لواحقین کے ساتھ جماعت اسلامی کا اظہار یکجہتی

Rate this item
(0 votes)

ملوث اہلکاروں کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ
سرینگر//جماعت اسلامی جموں وکشمیر نے مصطفے آباد ایچ ایم ٹی میں سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہاتھوں ایک بے گناہ طالب علم گوہر نذیر ڈار کے قتل پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور بھارتی فورسز کی اس کارروائی کو ظلم و جبر کی ایک واضح مثال قرار دیتے ہوئے اس کی کڑی مذمت کرتی ہے۔ جماعت کا ایک وفد ناظم سیاسیات ایڈوکیٹ زاہد علی‘ اُمرائے تحصیلات سرینگر نیاز احمد اور خالد بشیر پر مشتمل شہید کے لواحقین سے مکمل یکجہتی کی خاطر شہید گوہر کے گھر گیا اور اُن کے غمزدہ والد اور دیگر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقعہ پر ناظم شعبہ سیاسیات نے اس واقعہ کو جموں وکشمیر میں عوام پر جاری ظلم و بربریت کی ایک کڑی قرار دیتے ہوئے اس کی ایک غیر جانبدارانہ عدالتی کمیشن کے ذریعے تحقیقات پر زور دیا۔ یہاں تعینات بھارتی فورسز کو یہاں کے نوجوانوں کا خون بہانے کی کھلی چھوٹ ملی ہے اور اس کے ذریعے وہ یہاں کے عوام کو اپنے جائز مطالبہ برائے حق خودارادیت سے دستبردارہونے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں حالانکہ ظلم و جبر سے حق پر مبنی تحریکوں کو جلا ملتی ہے اور ظالموں کا بہت جلد زوال آجاتا ہے۔اس موقعہ پر موصوف نے کہا کہ اس سانحہ میں ملوث اہلکاروں کو جلد از جلد عبرت ناک سزادے کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Read 309 times