Top Panel
You are here: HomeNewsبے تحاشا گرفتاریوں اور شبانہ چھاپوں سے امن و سکون درہم برہم
Thursday, 05 November 2015 18:09

بے تحاشا گرفتاریوں اور شبانہ چھاپوں سے امن و سکون درہم برہم

Rate this item
(0 votes)

سرکاری انتظامیہ اور پولیس کو ہوش کے ناخن لینے پر دیا زور//جماعت اسلامی
سرینگر//وادی کشمیر کے طول و عرض میں بھارتی وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی وادی آمد سے قبل‘ بے گناہ نوجوانوں کی بے تحاشا گرفتاری اور مختلف علاقوں میں شبانہ چھاپوں سے عوام میں ایک ہیجانی کیفیت پیدا ہوگئی ہے اور اُن کا امن و سکون درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔ سینکڑوں افراد مختلف تھانوں میں کسی قانونی ضابطے کے بغیر محض محکمہ پولیس کی صوابدید پر بلاجواز نظر بند ہیں اور اُن کے اہل وعیال انتہائی پریشان کن صورتحال سے دوچار ہیں۔ پولیس کی یہ ظالمانہ کارروائی جملہ انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہونے کے علاوہ تمام قانونی ضابطوں کی کھلی پامالی ہے نیز گرفتاری سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے واضح ہدایت نامہ کی دھجیاں اُڑانے کے مترادف ہے۔ اس کے علاوہ راہ چلتے لوگوں کا قافیہ اس قدر تنگ کیا گیا ہے کہ لوگوں نے گھروں سے باہر جانا ہی ترک کردیا ہے جس کی وجہ سے سڑکیں سنان دکھائی دیتی ہیں۔ سینکڑوں نوجوان پولیس مظالم سے بچنے کی خاطر‘ اپنے گھروں سے روپوش ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے اُن کاتعلیمی کیرئر اور مستقبل داؤ پر لگے ہیں۔ اس طرح وادی ایک پولیس اسٹیٹ کی شکل اختیار کرچکی ہے اور قانون کی حکمرانی کہیں نظر نہیں آتی ہے۔ کئی علاقوں میں پولیس نے راہ چلتے نوجوانوں کو خانہ پری کی خاطر نظر بند کردیا ہے اور امن و امان کے قیام کے نام پر بدامنی اور لاقانونیت کو فروغ دیا جارہا ہے۔ جگہ جگہ پر پولیس کی تعیناتی سے لگ رہا ہے کہ کوئی بڑی جنگ ہونے والی ہے اور ایمرجنسی کا نفاذ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے عوام دہشت زدہ ہیں اور جمہوریت نام کی کسی چیز کا دور دور کوئی نشان نظر نہیں آرہا ہے۔
جماعت اسلامی جموں وکشمیر‘ اس گھمبیر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہاں کی سرکاری انتظامیہ اور پولیس کو ہوش کے ناخن لینے پر زور دیتے ہوئے‘ بلا وجہ گرفتاری کے اس غیر جمہوری چکر کو ترک کرنے اور تمام گرفتار شدہ نوجوانوں اور گھروں میں نظر بند زعمائے حریت کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔ نیز پرامن عوامی احتجاج کے راستوں کو مسدود کرنا‘ جمہوریت کو پاؤں تلے روندنے کے مترادف ہے جس کے بہت ہی بُرے نتائج نکلنے کے امکانات ہیں۔ نیز جماعت اسلامی‘ عوامی خواہشات کو دبانے کے حکومتی اقدام کو ظالمانہ قرار دے کر اس کی کڑی مذمت کرتی ہے۔

Read 323 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker