Top Panel
You are here: HomeNewsمجلس اتحادملت ہندو فرقہ پرست عناصر کی مذموم کاروائیوں پر زبردست نالاں 
Monday, 12 October 2015 17:45

مجلس اتحادملت ہندو فرقہ پرست عناصر کی مذموم کاروائیوں پر زبردست نالاں 

Rate this item
(0 votes)

سرینگر//مجلس اتحاد ملت ، جموں وکشمیر کی مرکزی رابطہ کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت سیکرٹری جنرل ایڈوکیٹ زاہد علی ، مرکز جماعت باراں پتھر بتہ مالو پر منعقد ہوا جس میں اسلامک اسٹڈی سرکل کے سیکرٹری جنرل غلام حسن میر اور انجمن شرعی شیعیان کے سیکرٹری غلام محمد ناگو نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اتحاد ملت کے حوالے سے کئی اہم امور زیر بحث آئے بڑے گوشت پر عدلیہ کی طرف سے پابندی کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور جموں صوبہ میں ہندو فرقہ پرست جنونی عناصر کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور اس بات پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ جموں وکشمیر میں بی جے پی جیسی فرقہ پرست تنظیم کے تعاون سے جب سے نام نہاد ملی جلی سرکار وجود میں آگئی ہے تب سے جموں صوبے میں ہندو فرقہ پرست عناصر کے حوصلے بہت بڑھ گئے ہیں اور وہاں اقلیت میں بسنے والے مسلمانوں کا قافیہ حیات تنگ کیا جانے کا سلسلہ دن بدن بڑھ رہا ہے ایک منصوبے کے تحت عدالت میں زیر سماعت ایک کیس میں ایک بوسیدہ قانونی دفعہ کا سہارا لیکر بڑے گوشت پر پابندی کو سختی سے عائد کرنے کی ہدایات جاری کروائی گئیں جس سے مسلمانوں کے اندر ایک اضطرابی کیفیت پیدا ہوگئی۔ عدلیہ کا یہ متنازعہ فیصلے آتے ہی ہندو فرقہ پرستوں نے اس کا سہارا لیکر بے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے کئی ایک مقامات پر مسلمانوں کا قافیہ حیات تنگ کرنے کی کئی کارروائیاں بہ عمل لائیں اور اودھم پور میں بے گناہ ٹرک سوار کشمیری مسلمانوں پر پیڑول چھڑک کر اُن پر جان لیوا حملہ کروایا گیا اور ٹرک کو سرراہ جلا کر خاکستر کر دیا گیا۔ اگر چہ یہاں کی سرکاری انتظامیہ اخباری بیانات کے ذریعے لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کی یقین دہانی کر ا رہی ہے لیکن عملاً یہ حکومت میں موجود اثر ورسوخ رکھنے والے فرقہ پرست عناصر کے سامنے بالکل بے بس نظر آتی ہے جس کے نتیجہ میں کل ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا اور ایک اور ٹرک پر حملہ کر کے، اس میں سوار دو کشمیر ی مسلمانوں کو زخمی کر دیا گیا۔ مجلس اتحاد فرقہ پرست جنونی عناصر کے حملوں میں زخمی ہوئے تمام کشمیری مسلمانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی متمنی ہے۔ 
مجلس اتحاد ملت اس انتہائی نازک صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اطہار کرتی ہے کہ فرقہ پرست عناصر کی ان سازشوں کو ناکام بنانے کی خاطر ہر ممکن قدم اُٹھایا جائے گا ۔ مجلس اتحاد ملت مسلمانوں کے مختلف طبقہ ہائے فکر کے علمائے کرام اور زعماء حضرات سے پر زور اپیل کر تی ہے کہ وہ آپسی اتحاد کو ہر صورت میں قائم رکھیں اور اس میں رخنہ ڈالنے کی باطل کی تمام کوششوں کو اپنے اتحاد واتفاق اور ایمانی قوت سے ناکام بنادیں۔ نیز غیر مسلموں کے ساتھ رواداری کی جو شاندار روایتں یہاں اسلام کی برکت سے پائی جاتی ہیں ان کو ہر حال میں قائم ودائم رکھیں اور ان میں رخنہ ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہ ہونے دیں۔ 

Read 316 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker