Top Panel
You are here: HomeNewsامیر جماعت کا ضلع پلوامہ او ربانڈی پورہ کا دورہ
Monday, 21 September 2015 14:41

امیر جماعت کا ضلع پلوامہ او ربانڈی پورہ کا دورہ

Rate this item
(0 votes)

۲۱؍ستمبر۲۰۱۵ء ؁
اتحاد ملت کی کوششوں میں کارکنا ن کو بھرپور تعاون دینے کی تلقین کی 
سرینگر//امیر جماعت اسلامی جموں وکشمیر غلام محمد بٹ نے پلوامہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں ارکان کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے جماعت کے مقصدِ وجود کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی دعوت تمام عالم انسانیت کے لیے ہے۔اور اس میں انسانوں کی حقیقی فلاح و بہبود کی خاطر عدل و انصاف پر مبنی اصول و ضوابط موجود ہیں جو زمان و مکان کے امتیاز کے بغیر ہر وقت قابل عمل ہیں اور اسی دعوت کو عام کرنے اور اسلامی نظام زندگی کے قیام کی خاطر ہی جماعت اسلامی کا وجود عمل میں آیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس مقصد زندگی کو حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کارروانِ تحریک حق سے وابستہ کارکنوں کو اپنے مقصد کے ساتھ قلبی اور جذباتی لگاؤ ہونے کے علاوہ اسلامی تعلیمات کے ساتھ عملی وابستگی بھی ہو اور اس سلسلے میں معاشرے میں اُن کی حیثیت ممتاز ہو نیز اُن میں نظم و ضبط کی پابندی کا خاص خیال ہو اور باہمی محبت و مروت میں بھی اُن کا کردار مثالی ہو۔

انہوں نے اُمت مسلمہ کو درپیش موجودہ حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے ارکان کو اسلام کے روشن مستقبل کی اُمید دلائی اور اسلام کی طرف نوجوانوں کے موجودہ رحجان کو اُمید افزاء قرار دیتے ہوئے اسلامی تاریخ میں اسلام کے تئیں نوجوانوں کی قربانیوں کا تذکرہ کیا جن کے نتیجہ میں دنیا کے ایک وسیع وعریض حصے پر اسلام کی حکمرانی قائم ہوگئی اور اسلامی دعوت کا چرچا ہو گیا۔ انہوں نے موجودہ دور میں اسلامی نظام زندگی کے قیام کی خاطر نوجوانوں کے رول پر سیر حاصل روشنی ڈالی اور اُن کی اسلامی تربیت کے لیے ترجیحی بنیادوں پر پروگرام منعقد کرنے کی ضرورت کو واضح کیا۔ انہوں نے مسلمانوں کی دینی تعلیمات سے دوری اور اُن کے آپسی انتشار کو ہی زوال اُمت کا بنیادی سبب گردانا اور اس حقیقت کو اُجاگر کیا کہ دین سے قربت اور آپسی اتحاد و اتفاق سے ہی اسلام اور اُمت مسلمہ دنیا میں پھر سربلند ہوگی۔ مسلمانوں کے درمیان اتحادی کوششوں کی حوصلہ افزائی کو انہوں نے جماعت کے بنیادی اہداف میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کارکنوں کو اس سلسلے میں مثبت رول ادا کرنے پر زور دیااور اسے اسلام دشمن کارروائیوں کا بہترین توڑ قرار دیا۔ اس کے علاوہ عام انسانوں کے مسائل کے حل میں عملی دلچسپی کو دعوت دین کا ایک بہترین ذریعہ قرار دیتے ہوئے، انہوں نے کارکنانِ جماعت کو اس سلسلے میں بھرپور کردار ادا کرنے پر زور دیا اور عوام کے ساتھ مشفقانہ سلوک روا رکھنے کی داعیانہ اہمیت کو بھی واضح کرتے ہوئے اس حقیقت کو اُجاگر کیا کہ اس طرح کے حسنِ سلوک سے اُن کے دل جیتے جانے کے واضح امکانات ہیں اور تاریخ اسلام ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہے۔

Read 388 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker