Top Panel
You are here: HomeNewsراجوری اور راجستھان میں طلباء کا مستقبل داؤ پر لگایا جارہا ہے// جماعت اسلامی
Monday, 14 September 2015 11:47

راجوری اور راجستھان میں طلباء کا مستقبل داؤ پر لگایا جارہا ہے// جماعت اسلامی

Rate this item
(0 votes)

؍ستمبر۲۰۱۵ء ؁
  سرینگر//بابا غلام دین بادشاہ یونیورسٹی راجوری کو تقریباً تین ہفتوں تک بند رکھا گیا اور اس طرح وہاں زیر تعلیم طلباء و طالبات کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا ہے۔ اب اگر چہ یونیورسٹی دوبارہ کھل گئی ہے لیکن وہاں کے تعلیمی ماحول میں سدھار لانے کے لیے ضروری ہے کہ اسکالر شب اور دیگر مالی اسکنڈلوں میں ملوث یونیورسٹی حکام کے خلاف قرار واقعی قانونی کارروائی کی جائے۔ مالی بے ضابطگیوں کے خلاف جب وہاں کے طلباء نے احتجاج کیا تو یونیورسٹی حکام نے اُن کا جائز مطالبہ ماننے کے بجائے طلباء کے خلاف پولیس کے ہاتھوں تشدد کروایا اور کئی بے گناہ طلبا ء کے خلاف بے بنیاد کیس رجسٹر کروائے اور ذات برادری اور لسانی بنیادوں پر طلباء کے اندر انتشار پھیلانے کی بھی مذموم کوششیں کی گئیں لیکن طلباء نے بہت ہی دانش مندی سے کام لے کر ان انتشاری کوششوں کو ناکام بنادیا۔ اب جب یونیورسٹی دوبارہ کھل گئی ہے تو ان مالی بے ضابطگیوں میں ملوث چند اعلیٰ یونیورسٹی حکام اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی خاطر انتشاری کوششوں کو ہوا دینے کی خفیہ سازشوں میں لگے ہیں۔


جماعت اسلامی جموں وکشمیر یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کو باہمی برادری کو ہرحالت میں قائم رکھنے کی تلقین کرتی ہے اور ذات برادری پر تمام انتشاری کوششوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے ناکام بنانے پر زور دیتی ہے۔ البتہ جو یونیورسٹی حکام مالی اسکنڈلوں میں ملوث ہیں اُن کو فوری طور پر یونیورسٹی انتظامیہ سے ہٹانے کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ طلباء و طالبات کے مستقبل پر کوئی منفی اثر نہ پڑنے پائے۔
نیز جماعت راجستھان کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم کشمیری طلبا پر فرقہ پرست ہندو جنونی تنظیموں کی طرف سے کی جارہی زیادتیوں پر اپنی گہری ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے، ان فرقہ پرست قوتوں کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیتی ہے۔ ان کارروائیوں سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ فرقہ پرست قوتیں مسلمانوں کے وجود کو ہی برداشت کرنے کی روا دار نہیں ہیں چہ جائیکہ اُن کے بنیادی حقوق کو تحفظ دینے کی فکر کریں۔

Read 401 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker