Top Panel
You are here: HomeNewsمسلمان عید قربان کے موقعہ پر بڑے جانوروں کی قربانی کو ترجیح دے
Saturday, 12 September 2015 06:48

مسلمان عید قربان کے موقعہ پر بڑے جانوروں کی قربانی کو ترجیح دے

Rate this item
(0 votes)

بڑے گوشت کی فروخت اوراس کے استعمال پر عدالتی پابندی ناقابل قبول//مجلس اتحاد ملت


سرینگر//مجلس اتحاد ملت جموں وکشمیر سے وابستہ دینی سربراہوں کی ایک ہنگامی نشست زیر صدارت مفتی اعظم مفتی محمد بشیر الدین احمد‘ مرکز جماعت باراں پتھر بتہ مالو پر منعقد ہوئی جس میں مجلس سے وابستہ تمام دینی تنظیموں کے سربراہاں اور نمائندوں جن میں غلام محمد بٹ(امیر جماعت اسلامی)، مولانا علی اکبر (سیکرٹری انجمن تبلیغ الاسلام)، مولانا نور احمد ترالی (صدر دعوۃ الحق)، میر غلام حسن (سیکرٹری اسلامک اسٹٰڈی سرکل) ، غلام محمد ناگو (سیکرٹری انجمن شرعی شیعیان)، مولانا خورشید احمد قانونگو (صدر حمایت الاسلام)، محترم محمد عبداللہ وانی (سابق امیر جماعت) اور ایڈوکیٹ زاہد علی (سیکرٹری جنرل مجلس اتحاد)نے شرکت کی البتہ جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سرکاری قدغنوں کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے مگر جمعیت نے بھی پاس شدہ فیصلے کے ساتھ فون پر مکمل اتفاق کا اظہارکیا۔اجلاس میں مقامی ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر سیر حاصل بحث و تمحیص ہوئی جس میں بڑے گوشت کی فروخت اور استعمال پر ایک فرسودہ قانون کا سہارا لے کر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اجلاس کے آخر پر اتفاق رائے سے مندرجہ ذیل قرار دادیں پاس ہوئیں:


(۱) مسلمانوں کی دینی تنظیموں کا یہ نمائندہ اجلاس بڑے جانوروں کو ذبح کرنے اور اُن کا گوشت استعمال کرنے پر مقامی ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ کی طرف سے عائد کردہ پابندی کو مسلمانوں کے دینی جذبات کو بری طرح مجروح کرنے، اُن کے دینی معاملات میں بے جا مداخلت کرنے، اُن کے ایمان، عقیدے اور تہذیب و تمدن کے خلاف ایک جارحانہ حملہ تصور کرتا ہے۔ مسلمان دنیا کے جس حصے میں بھی رہتے ہوں‘چاہے اکثریت میں ہوں یا اقلیت میں‘اُن کے لیے شریعت اسلامی میں حلال‘ حلال ہی اور حرام‘ حرام ہی رہے گا۔ کسی بھی سرکاری انتظامی ادارے، عدالت یا قانون سازیہ کو قطعاً یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی حلال چیز کو حرام‘ یا حرام چیز کو حلال قرار دے۔

(۲)مسلمانوں نے اس غیر شرعی فیصلے کے خلاف جو زبردست ردعمل ظاہر کیا‘ مجلس اتحاد ملت اُس کو قابل تحسین سمجھتی ہے اور جملہ مسلمانوں کو بلالحاظ مسلک و مشرب یا تنظیم ‘زور دار تلقین کی جاتی ہے کہ وہ اپنے مسائل کا حل علمائے دین کے پاس تلاش کرنے کو ترجیح دیں۔ جملہ مسلمان عید قربان کے موقعہ پر بڑے جانوروں کی قربانی کو ترجیح دے کر دین سے اپنی عملی وابستگی اور اس غیر شرعی فیصلے کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کریں۔ نیز مسلمان وکلاء سے تلقین کی جاتی ہے کہ شریعت کے خلاف لڑے جانے والے عدالتی قضیوں میں وکالت کرنے سے اجتناب کریں۔
(۳)بڑے جانوروں کا کاروبار کرنے والے مسلمان تاجروں اور بیوپاریوں کو تلقین کی جاتی ہے کہ وہ اپنا کاروبار بلاکسی خوف و خطر کے جاری و ساری رکھیں اور اگر اُن کو انتظامیہ یا پولیس کی طرف کسی رکاوٹ کا سامنا ہو تو اُس صورت میں مجلس اتحاد ملت سے رابطہ قائم کریں۔
(۴) سرکاری انتظامیہ اور پولیس پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ اس غیر شرعی عدالتی فیصلے کو نافذ کرنے کی کوئی کوشش نہ کریں ۔ ایسا کرنے کو مسلمانوں کے دینی جذبات کی توہین کے مترادف سمجھا جائے گا اور اُس صورت میں جو بھی نتائج ظاہر ہوں گے اس کے لیے پولیس اور انتظامیہ ہی ذمہ دار ہوگی۔
(۵) کشمیر بار ایسوسی ایشن پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ اس فیصلے کو بے اثر بنانے کی خاطر تمام ضروری اقدامات کرنے میں سبقت کرے۔ نیز انتظامیہ پر بھی زور دیا جاتاہے کہ مسلمانوں کے جذبات کو اس غیر اسلامی اور غیر منصفانہ فیصلے سے جو بری ٹھیس پہنچی ہے‘ اُس کا مداوا کرنے کی خاطر اس فیصلے کی بنیاد بننے والی قانونی دفعات کو فوری طور پر کالعدم کرانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔
(۶) نیز یہاں کی انتظامیہ پر زور دیا جاتا ہے کہ شراب اور دیگر نشہ آور اشیا جو اُم الخبائث مانی جاتی ہیں اور انسانیت کی جڑوں کو کھوکھلا بنانے کا رِ بد انجام دیتی ہیں‘ پر فوری طور پر پابندی لگاکر انسانیت نوازی کا ثبوت دیں۔
(۷) مجلس اتحاد ملت کے جملہ سربراہوں اور نمائندوں کا مشترکہ اجلاس ۲۷؍ستمبر ۲۰۱۵ء اتوار کو صدر مجلس مفتی اعظم کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا جس میں آئندہ لائحہ عمل پر غور و خوض ہوگا‘ ان شاء اللہ۔

Read 531 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker