Top Panel
You are here: HomeNewsرفیع آباد میں فوج نے جان بوجھ کر مکانات میں آگ لگا دی
Saturday, 05 September 2015 18:11

رفیع آباد میں فوج نے جان بوجھ کر مکانات میں آگ لگا دی

Rate this item
(0 votes)
۵؍ستمبر۲۰۱۵ء ؁
جماعت وفد نے شمالی کشمیر کے لڈورہ کا دورہ کیا
سرینگر//جماعت اسلامی جموں وکشمیر کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج رفیع آباد کے لڈورہ علاقہ کا دورہ کیا جہاں گزشتہ دنوں فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئی معرکہ آرائی میں جاں بحق ہوئے عسکریت پسند کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی گئی۔ جماعت وفد جھڑپ کی جگہ بارودی مواد کے پھٹ جانے سے شہید ہوئے معصوم طالب علم کے گھر بھی گیا جہاں تعزیتی نشست میں ذمہ دارانِ جماعت نے خطاب کرتے ہوئے اس سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کی ۔ جماعت وفد نے فورسز کی جانب سے کی گئی زیادتیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور نیم فوجی اہلکاروں نے جان بوجھ کر جھڑپ کی جگہ پر مکانات کو نذر آتش کرکے عام لوگوں کو مصائب و مشکلات کا شکار بنا دیا۔ وفد نے مقامی سطح پر حالات کا مشاہدہ کرنے کے بعد محسوس کیا کہ جھڑپ کی جگہ پر زندہ بم پھینکے گئے جن کی وجہ سے عام زندگیوں کو خطرے لاحق ہوگیا ہے۔ جس کی تازہ مثال کل کا سانحہ ہے جس میں ۱۲؍ سال کا ایک معصوم طالب علم از جان ہوگیا اور اُن کی والدہ شدید زخمی ہوگئیں۔ جماعت وفد نے انتظامیہ کی غفلت شعاری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لڈورہ میں جھڑپ کے بعد زندہ بارودی مواد صاف کرنے میں غفلت سے کام لیا گیا اوراس غفلت شعاری کی وجہ سے عام لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ جماعت وفد نے پُر زور انداز میں مطالبہ کیا کہ جلد از جلد متعلقہ جگہ سے زندہ بارودی مواد صاف کیا جائے تاکہ کسی اور معصوم کی جان نہ چلی جائے۔ جماعت وفد میں ناظم شعبہ سیاسیات ایڈوکیٹ زاہد علی، زعیم جماعت غلام قادر لون اور امیر ضلع بارہمولہ محمد مقبول بٹ شامل تھے۔
Read 166 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker