Top Panel
You are here: HomeNewsجماعت وفد نے للہار ، تلنگام اور لارکی پورہ پلوامہ کا دورہ کیا
Friday, 14 August 2015 14:14

جماعت وفد نے للہار ، تلنگام اور لارکی پورہ پلوامہ کا دورہ کیا

Rate this item
(1 Vote)

شہید ہوئے نوجوانوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی گئی
سرینگر//جماعت اسلامی جموں وکشمیر کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ناظم شعبہ سیاسیات ایڈوکیٹ زاہد علی کی سربراہی میں پلوامہ گیا جہاں انہوں نے حال میں شہید ہوئے دو عسکریت پسندوں شوکت احمد لون ساکن للہار،گلزار احمد ساکن تلنگام اور ایک طالب علم بلال احمد بٹ ساکن لارکی پورہ پدگام پورہ کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی۔ایڈوکیٹ زاہد علی نے تینوں جگہوں پر تعزیتی مجالس سے خطاب کرتے ہوئے موت و حیات کے فلسفے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ زندگی کا ایک نہ ایک دن اختتام ہونا اٹل حقیقت ہے اور کامیاب و کامران وہی ہوا جس نے اللہ کی اطاعت و فرمانبرداری میں زندگی گزاری ۔ انہوں نے کہا کہ شہادت کی موت افضل ترین موت ہے اور جن نوجوانوں نے اپنی زندگی اسلام کی سربلندی کے لیے قربان کی اُن کا روز محشر میں اعلیٰ وارفع مقام ہوگا۔ایڈوکیٹ زاہد علی نے اس موقع پر بی ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے کی جانے والی بلاجواز فائرنگ میں ایک معصوم نوجوان بلال احمد بٹ کو جان بحق کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو بدترین ریاستی دہشت گردی سے تعبیر کیا۔ جماعت اسلامی جموں وکشمیر ترنج شوپیان کی جامع مسجد میں ہوئے پُر اسرار بم دھماکے میں زخمی ہونے والے نمازیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور اس سانحہ کو گہری سازش سے تعبیر کرتی ہے۔ 

Read 358 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker