Top Panel
You are here: HomeNewsکولن گاندربل میں حالیہ بارشوں سے مچی تباہی
Tuesday, 21 July 2015 18:19

کولن گاندربل میں حالیہ بارشوں سے مچی تباہی

Rate this item
(0 votes)

جماعت اسلامی کی طرف سے بڑے پیمانے پر ریلیف کارروائیاں جاری
سرینگر// جمعہ کو آئے بارشی طوفان نے ضلع گاندربل کے ایک گاؤں کولن میں زبردست تباہی مچادی اور تین سو سے زائد افراد بے گھر ہوگئے اور پانچ افراد جن میں عورتیں اور بچے بھی تھے‘ جاں بحق ہوگئے۔ اس طوفانی ریلے نے پچاس کے قریب رہائشی مکانوں کو ناقابل رہائش بناکر رکھ دیا اور اس کے علاوہ کئی دیگر تعمیرات کو بھی زبردست نقصان پہنچادیا۔ جماعت اسلامی ضلع گاندربل نے اگلے ہی صبح بچاؤ اور ریلیف کارروائیوں کا آغاز ہنگامی بنیادوں پر کردیا اور امیر ضلع گاندربل گل محمد وار کی سرکردگی میں ایک وفد متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ ہوگیا اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ریلیف کارروائیوں کی نگرانی کی۔ یہ ریلیف کیمپ جماعت اسلامی حلقہ کولن اور حلقہ رائیل نے مشترکہ طور پر قائم کیاا ور ضلع بھر سے راحت کاری کا ضروری سامان جمع کرکے یہاں لایا جاتا ہے اور پھر متاثرہ لوگوں کے درمیان تقسیم کیا جاتا ہے۔ ہر وقت تقریباً تین سو افراد کو کھاناپکاکر کھلایا جاتا ہے۔ متاثرہ مکانوں سے ملبہ ہٹانے کا کام بھی جاری ہے اور صفائی کا کام بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔ جماعت اسلامی ضلع گاندربل اور اسلامی جمعیت طلبہ گاندربل سے وابستہ کارکن ریلیف کارروائیوں میں گزشتہ پانچ روز سے سرگرم عمل ہیں۔ مفت خوراک کے علاوہ ضروری ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں اور متاثرہ لوگوں کو ہر قسم کی راحت پہنچانے کی مقدور بھر کوششیں جاری و ساری ہیں۔
جماعت اسلامی کے وفد میں قیم ضلع گاندربل بشیر احمد لون اور جملہ اُمرائے تحصیلات بھی شامل تھے اور انہوں نے بذات خود راحت کاری کی اس مہم کی نگرانی کی اور متاثرہ لوگوں کی دیکھ ریکھ میں ذاتی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ مختلف علاقوں سے حلقہ ہائے جماعت کی طرف سے ریلیف سامان بھیجنے کی کارروائی بھی جاری ہے اور یہ ریلیف کیمپ لوگوں کی اپنے گھروں کو واپسی تک قائم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی جموں وکشمیر ضلع گاندربل کے عوام سے اپیل کرتی ہے کہ متاثرہ لوگوں کو راحت بہم پہنچانے اور انہیں دوبارہ بسانے کی ان کارروائیوں میں اپنی بھرپور معاونت سے حوصلہ افزائی فرمائیں۔ نیز دکھی لوگوں کے مداوا کی خاطر ہر طرح کی کارروائی کی حمایت کریں۔

Read 318 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker