Top Panel
You are here: HomeNewsانفاق فی سبیل اللہ وقت کی اہم ترین ضرورت امیر جماعت
Friday, 03 July 2015 11:03

انفاق فی سبیل اللہ وقت کی اہم ترین ضرورت امیر جماعت

Rate this item
(0 votes)

سرینگرامیر جماعت اسلامی جموں وکشمیر محمد عبداللہ وانی نے مسجد دارالھدیٰ پلوامہ میں ہزاروں لوگوں کے مجموعے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر میں حالات کی ابتری کی وجہ سے یتیموں ، بیوؤں اور لاچاروں کی کافی تعداد ہمارے آس پڑوس میں جمع ہوچکی ہے۔ جو مصائب و مشکلات میں گھیرے ہوئے ہیں اور ان مسائل میں گزشتہ سال کے سیلاب نے حد درجہ اضافہ کر لیا ہے۔ پُر عزم اور ہشاش بشاش انداز میں زندگی گزارنے والے لوگ مصائب و مشکلات کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار ہورہے ہیں ۔ امیر جماعت نے کہا کہ ماہ رمضان جود و سخا کا مہینہ ہے۔ زیادہ سے زیادہ انفاق کرکے اللہ کی رضا کے ساتھ ساتھ مال میں برکت بھی ہوجائے گا۔ محمد عبداللہ وانی نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ یہاں کے اصحاب خیر حضرات اللہ کی راہ میں خرچ کرکے اللہ کے مددگار بنیں ۔ یتیموں ، محتاجوں اور بیوؤں کی داد رسی کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ موصوف نے عوام الناس سے اپیل کی وہ اپنے ہمسائیوں ، رشتہ داروں ، دوست و احباب میں دیکھیں کہ کہیں کوئی ایسا فرد یا خاندان تو نہیں ہے جو مجبور ی کی حالت میں ہے، جو دانے دانے کا محتاج ہے یا جو ضروریات زندگی پورا نہ کرنے کی وجہ سے اضطرابی حالت میں ہے ۔ امیر جماعت نے کہا کہ انفاق فی سبیل کا زیادہ سے زیادہ جذبہ ہی ہماری قوم کو خود کفیل بناکر غیروں کی معاشی غلامی سے نجات دلا سکتا ہے۔

Read 422 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker