Top Panel
You are here: HomeNewsجموں میں مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے سلسلہ جاری، جماعت اسلامی نے تشویش کا اظہار کیا
Tuesday, 30 June 2015 12:55

جموں میں مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے سلسلہ جاری، جماعت اسلامی نے تشویش کا اظہار کیا

Rate this item
(1 Vote)

٠٣/جون

 سرینگرجموں میں مسلمانوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ کہیں جنگلات اراضی کو واگزار کرانے کے نام پر دور دراز علاقوں میں بسنے والے غریب مسلمانوں کو بستیوں سے پولیس کی مدد سے نکالنے کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا اور کہیں گائے وغیرہ ذبح کے لئے فروخت کرنے کے نام پر انہیں تنگ کیا جارہا ہے اور جھوٹے اور بے بنیاد کیسوں میں پھنسانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ کئی مقامات پر مسلمانوں کی اراضی خاص کر وقف اراضی پر مندر بنانے کی کوششیں کی گئیں اور اس کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو غنڈوں کے ذریعے ڈرانے دھمکانے کا حربہ استعمال کیا جارہا ہے۔ دراصل جموں صوبے میں فرقہ پرست عناصر، وہاں سے اقلیت میں بسنے والے مسلمانوں کو ہجرت کرنے پر مجبور کرنے کے منصوبوں کو عملا رہے ہیں ۔ جب سے جموں صوبے میں آر ایس ایس ، بی جے پی کا گٹھ جوڑ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا تب سے فرقہ پرست عناصر وہاں کے مسلمانوں کو ہر طرح سے خوفزدہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ اب مسلمانوں کے قبرستان پر جبری قبضہ کرنے کے بہانے ڈھونڈے جارہے ہیں اور وہاں کی انتظامیہ اور پولیس مسلمانوں کی جان و مال اور عزت کو تحفظ فراہم کرنے میں جان بوجھ کر ٹال مٹول کررہے ہیں جس کے نتیجہ میں وہاں مسلمانوں کے اندر ایک قسم کی دہشت چھائی ہوئی ہے۔ تحصیل بشنا کے باغ جوگیاں گاؤں میں شیوسینا کے کارکنوں مسلمانوں کے قبرستان پر جبری قبضہ کرنے کی خاطر اس پر’’دنگل‘‘ کرنے کا پروگرام بنارہے ہیں حالانکہ ایسا کرنا مسلمانوں کے دینی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔ یہ معاملہ حکام اور پولیس کی نوٹس میں بھی لایا گیا لیکن اُن کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہ آیا بلکہ اندرونی طور پر وہ بھی ان فرقہ پرست عناصر کی حمایت کررہے ہیں ۔

 

جماعت اسلامی جموں وکشمیر جموں کے مسلمانوں کو فرقہ پرست عناصر کے ہاتھوں ہراساں کرنے کی اس کارروائی کی زبردست مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ پر زور دیتی ہے کہ وہ مسلمانوں کے مفادات کا تحفظ فراہم کرنے میں غیر جانبدارانہ رول ادا کریں ۔ جماعت جموں کے مظلوم مسلمانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں متحد ہوکر ان عناصر بد کا مقابلہ کرنے اور فرقہ پرستوں کی چالوں سے خبردار رہنے کی تلقین کرتی ہے۔

Read 273 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker