Top Panel
You are here: HomeNewsاسرائیلی طرز کی بستیاں قائم کرنے سے رواداری اور ہم آہنگی کی فضا میں پھوٹ پڑجائے گی جماعت
Thursday, 30 April 2015 08:40

اسرائیلی طرز کی بستیاں قائم کرنے سے رواداری اور ہم آہنگی کی فضا میں پھوٹ پڑجائے گی جماعت

Rate this item
(0 votes)

٩٢/ اپریل ٥١٠٢ئ؁

سرینگرکشمیری عوام کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کا ایک باضابطہ منصوبہ تشکیل پاچکا ہے اور بھارتی وزیر خارکہ مسٹر راجناتھ نے اس کا باضابطہ اعلان بھارتی لوک سبھا میں یہ کہتے ہوئے کیا کہ اس منصوبہ کو ہر صورت میں عملایا جائیگا۔ ان بستیوں میں مسلمانوں کو بھی بسنے کی اجازت دینا، دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے کیونکہ کوئی مسلمان اپنی آبائی بستیوں کو چھوڑ کر بھارت سرکار کی حفاظتی حصار میں رہنا قطعاً پسند نہیں کرے گا البتہ بھیانک جرائم اور دیگر سماج دشمن کارروائیوں میں ملوث نام نہاد مسلمانوں کے لیے یہ بستیاں محفوظ پناہ گاہوں کا کام دیں گی۔ ایسے عناصر کا کشمیری پنڈتوں کے درمیان رہنا، اُن کی بدنامی کا باعث ہوگا اور اس طرح دونوں فرقوں کے درمیان کسی ہم آہنگی اور رواداری کی فضا قائم کرنے میں کوئی مدد ملنے کے بجائے، ان کے درمیان فرقہ وررانہ بنیادوں پر مزید پھوٹ پڑنے کے قوی امکانات ہیں ۔ اسرائیل میں اسی طریقے پر یہودیوں کی بستیاں قائم کی گئیں جس کے نتیجہ میں آبائی فلسطینی باشندے وہاں سے ترک سکونت پر مجبور ہوگئے اور اس وقت لاکھوں مہاجر دنیا کے مختلف ممالک میں در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں نیز اسرائیل میں رہائش پذیر یہودی بھی سکون کی زندگی بسر کرنے سے بالکل قاصر ہیں ۔جماعت اسلامی جموں وکشمیر کا زور دار مطالبہ ہے کہ پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والے تمام شائستہ لوگ اس فرقہ پرستانہ منصوبے کاکوئی حصہ بننے کے بجائے صدیوں پرانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے مسلمان ہمسایوں کے ساتھ مل جل کر رہائش اختیار کرنے کو ترجیح دے کر، حکومت کے اس گھناؤنے منصوبے کو ناکام بنائیں اور جمہوری و پُر امن طریقے پر اس منصوبے کے خلاف رائے عامہ کو منظم کرنے کی خاطر، پنڈت برادری کے چنندہ نمائندوں سمیت ایک مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیں ۔

Read 290 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker