٧٢/ اپریل ٥١٠٢ئ
سرینگرنپال میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں ہوئے جانی اور مالی نقصان پر امیر جماعت اسلامی جموں وکشمیر محمد عبداللہ وانی نے افسوس کا اظہار کیا۔ امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی جموں وکشمیر اس زلزلے میں از جان ہونے والے ہزاروں لوگوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتی ہے، نیز اللہ تعالیٰ سے اُن کے لیے صبر وہدایت کی دُعا بھی کرتی ہے ۔ امیر جماعت نے عالمی طاقتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اولین فہرست میں اس انسانی المیہ میں متاثرین کی باز آباد کاری اور راحت رسانی کے لیے آگے آئیں ۔ امیر جماعت نے کہا کہ قدرتی آفات کا یہ سلسلہ بندگانِ خدا کے لیے ایک وارنگ ہوتی ہے، تاکہ انسان نافرمانیوں ، ظلم و زیادتی، بدیوں ، برائیوں اور بدعملیوں سے باز آجائیں ۔