Top Panel
You are here: HomeNewsترال واقع جمہوریت کے دعوؤں پر بدنما داغ
Friday, 17 April 2015 14:57

ترال واقع جمہوریت کے دعوؤں پر بدنما داغ

Rate this item
(0 votes)

مسلمان اسلام کو بحیثیت نظام تسلیم کریں ، اِسی میں اُن کی نجات ہے امیر جماعت

سرینگرترال میں دو معصوم نوجوانوں کو بڑی ہی بے دردی کے ساتھ جان بحق کرنے کے واقع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی جموں وکشمیر محمد عبداللہ وانی نے کہا کہ اس طرح کی حرکتیں جمہوریت کے دعوؤں پر بدنما داغ ہے اور ایسے واقعات اُن تمام تر دعوؤں کی پول کھول دیتے ہیں جو یہاں کی حکومت اور فورسز ایجنسیاں کررہی ہیں ۔ جامع مسجد ماگام ٹنگ مرگ میں ہزاروں لوگوں کے مجموعے سے خطاب کرتے ہوئے محمد عبداللہ وانی نے کہا کہ یہاں کی حکومت کا دعویٰ ہے کہ فورسز اہلکاروں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں ہوگی لیکن زمینی صورتحال یہ ہے کہ فورسز ایجنسیاں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کررہے ہیں ۔ اس کی تازہ مثال ترال میں دو معصوم نوجوانوں کو ابدی نیند سلا دینا ہے۔ فورسز کی اس طرح کی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ ایسی حرکتیں مہذب دنیا کے لیے کسی بھی صورت میں قابل برداشت نہیں ہیں اور ریاست جموں وکشمیر میں فورسز اہلکاروں کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی کھلی اجازت دی گئی ہے۔ امیر جماعت نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے ان واقعات کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔امیر جماعت نے کہا کہ مسلمان اسلام کو بحیثیت نظام تسلیم کریں اور اللہ کے نظام کو اللہ کی زمین پر قائم کرنے کے لیے جدوجہد کریں ۔ اسلام کو زندگی کے تمام شعبوں میں قبول کرنے میں ہی اُمت مسلمہ کی نجات ہے۔

 

Read 345 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker