Top Panel
You are here: HomeNewsترال واقعہ ظلم و جبر کی بدترین نشانی
Tuesday, 14 April 2015 06:53

ترال واقعہ ظلم و جبر کی بدترین نشانی

Rate this item
(0 votes)

٤١/ اپریل ٥١٠٢ئ؁

عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں فوری نوٹس لیں جماعت اسلامی

سرینگرشریف آباد ترال کے ایک بے گناہ جواں سال کالج طالب علم خالد مظفر وانی کو بھارتی ظالم فوجیوں نے موضع کملہ کے جنگل میں شدید جسمانی تشدد کا شکار بناکر جاں بحق کردیا، مرحوم کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود پائے گئے جس سے واضح ہوتا ہے کہ شہید کو گرفتاری کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ اُس کے ساتھ دیگر تین معصوم جوانوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھاجو ابھی پولیس کے تحویل میں ہیں ۔ انہیں بھی شدید جسمانی تشدد سے دوچار کردیا گیا ہے۔دراصل عوام میں خوب و ہراس کی فضا پیدا کرانے کی خاطر وقت وقت پر اس طرح کی بہیمانہ حرکتیں کرائی جاتی ہیں ۔ابھی خالد کاجنازہ پڑھایا ہی جارہا تھا کہ کملہ کے ملحقہ باغات میں ایک اور نوجوان یونس احمد گنائی ساکن قصبہ ترال کی گولیوں سے چھلنی لاش ایک پولٹری فارم کے کونے پر دیکھی گئی جس سے علاقے میں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام میں یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس نوجوان کو بھی کہیں اور گرفتار کرکے زیر حراست قتل کیا گیا ہے ۔ جس جگہ پر شہید یونس کی لاش پائی گئی وہاں کوئی جھڑپ نہیں ہوئی ہے۔بھارتی حکومت ہمیشہ ان واقعات کی تحقیقات کا وعدہ کرتی ہے لیکن ابھی تک اس سلسلے میں کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا اور قتل و غارت اور نسل کشی کا یہ منصوبہ بند سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ جماعت اسلامی جموں وکشمیر کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جس میں ناظم شعبہ سیاسیات ایڈوکیٹ زاہد علی ، ایڈوکیٹ شیخ علی محمد اور قیم ضلع پلوامہ مجاہد شبیر احمد فلاحی شامل تھے نے ترال جاکر شہید خالد کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور موقعہ پر ہی بھارتی فوج کی اس غیر انسانی اور ظالمانہ حرکت کی کڑی مذمت کی اور شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ جماعت انسانی حقوق سے متعلق عالمی اداروں اور تنظیم برائے اسلامی ممالک کے ذمہ داروں پر زور دیتی ہے کہ وہ یہاں جاری سرکاری دہشت گردی اور ظلم وستم کو بند کرانے کی خاطر فوری اور مؤثر اقدامات کریں نیز قتل و غارت کے ان واقعات میں ملوث فوجی اہلکاروں اور دیگر ایجنسیوں کے خلاف غیر جانبدارنہ تحقیقات کرانے کی خاطر ایک اعلیٰ سطحی جوڈیشل کمیشن قائم کرے۔

جماعت اسلامی کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کو یہاں کے عوام کے ساتھ اقوام متحدہ کی وصاطت سے کئے گئے وعدوں کے مطابق عوامی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی طور حل کرانے کی خاطر فوری طور ایک لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔ مسئلہ کشمیر کے حل طلب رہنے تک یہاں پائیدار امن اور خوشحالی کا خواب شرمندۂ تعبیر ہونے کے کوئی امکانات نہیں ہیں ۔

Read 254 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker