Top Panel
You are here: HomeNewsبانہال سڑک حادثہ، جماعت نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
Tuesday, 14 April 2015 07:11

بانہال سڑک حادثہ، جماعت نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

Rate this item
(0 votes)

٣١/ اپریل ٥١٠٢ئ؁

سرینگربانہال رام بن کے درمیان جموں سرینگر ہائے وے پر ایک دلدوز سڑک حادثہ پیش آیا جس میں تیس سواریاں مجروح ہوگئیں جن میں سے عبدالرحیم اورفضل الدین نامی دو افرادموقعہ پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے اور دیگر آٹھ افراد انتہائی نازک حالت میں جموں کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

جماعت اسلامی جموں وکشمیر اس دل شکن حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور جملہ مجروحین کی جلد صحت یابی کی متمنی ہے۔ جموں سرینگر ہائے وے کی عام خستہ حالی اس سڑک پر سفر کرنے والوں کے لیے ہر وقت باعث اندیشہ بنی ہوئی ہے خاص کر بانہال سے رام بن تک کا حصہ بہت ہی خطرناک ثابت ہورہا ہے اور اس خطے میں اکثر و بیشتر حادثات پیش آتے ہیں ۔ یہاں کے متعلقہ حکام کی لاپرواہی اور غفلت آئے رو زپیش آنے والے حادثات کی ذمہ داری ہے جو عوام الناس کے مسائل کو حل کرنے میں عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں ۔

جماعت اسلامی کا زو ر دار مطالبہ ہے کہ اس اہم سڑک کو کشادہ بنانے کی خاطر ہنگامی نوعیت کے فوری اقدامات کیے جائیں اور ٹریفک حکام کا احتساب کیا جائے جو رشوت کے عوض ٹریفک ضوابط کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کرتے ہیں ۔

Read 260 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker