Top Panel
You are here: HomeNewsبنگلہ دیش میں جماعت لیڈر قمر الزمان کو تختہ دار پر چڑھانا اسلام دشمن کارروائی
Sunday, 12 April 2015 16:05

بنگلہ دیش میں جماعت لیڈر قمر الزمان کو تختہ دار پر چڑھانا اسلام دشمن کارروائی

Rate this item
(0 votes)

اسلام پسندوں کی شہادتیں عالم اسلام کے لیے نیک شگون نہیں جماعت اسلامی

سرینگربنگلہ میں جماعت اسلامی کے سینئر لیڈر ٢٦/ برس کے مولانا قمر الزمان کو بنگلہ دیشی عوامی لیگ حکومت نے پھانسی پر چڑھا کر شہادت کے عظیم منصب پر فائز کیا۔موصوف جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری تھے اور گزشتہ کئی برسوں سے جیل میں مقید تھے۔ اُن کے خلاف عوامی لیگ حکومت نے دوسرے جماعت لیڈران کے ساتھ نام نہاد جنگی جرائم کے الزامات عائد کیے تھے اور ان الزامات کوغیر قانونی طور پر قائم کیے گئے ٹربیونل میں قانونی لوازمات پورے کیے بغیرہی ثابت کرکے اُنہیں تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ شہید قمر الزمان عالمی پیمانے کے جانے پہچانے اسلامی رہنماؤں میں شمار کیے جاتے تھے۔ ان کے دینی اور ایمانی غیرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے صدر سے رحم کی اپیل کرنے سے یہ کہہ کر انکار کردیاتھا کہ موت اور زندگی بنگلہ دیشی صدر کے ہاتھ میں نہیں ہے بلکہ یہ سب اللہ کے ہاتھ میں ہے۔عوامی لیگ حکومت نے پچھلے کئی برسوں سے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے خلاف غیر ملکی اسلام دشمنوں طاقتوں کی ایما پر ظلم و جبر کا جو سلسلہ شروع کررکھا ہے اُس سے نہ صرف بنگلہ دیشی دین پسند طبقے کے دل زخمی ہورہے ہیں بلکہ عالم اسلام کے مسلمانوں کو بھی شدید تکلیف پہنچتی ہے۔ اسلام کے نام لیواؤں کے ساتھ یہ ناروا سلوک اگر چہ جماعت اور اس جیسی دیگر اسلامی تحریکات کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے البتہ مسلم حکمرانوں کے ہاتھوں اسلام پسندوں کی شہادتیں کسی بھی صورت میں اُمت مسلمہ کے لیے نیک شگون نہیں ہے۔ جماعت اسلامی جموں وکشمیر بنگلہ دیشی حکومت کے اس غیر انسانی اور ظلم و بربریت پر مبنی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بنگلہ دیشی عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں نیز عالم اسلام کے علمائ ، دانشوروں اور ذی حس افراد سے بھی اپیل کرتی ہے کہ وہ نام نہاد جنگی جرائم کی آڑ میں بنگلہ دیش کی ان اسلام دشمن اقدامات پر اپنے اپنے ممالک کے حکمرانوں پر دباؤ بڑھاکر اُنہیں مجبور کریں کہ وہ شیخ حسینہ حکومت پر دباؤ بڑھانے کے خاطر بنگلہ دیش کے سفارتی تعلقات منقطع کریں ۔ امیر جماعت اسلامی جموں وکشمیرمحمد عبداللہ وانی نے بنگلہ دیشی جماعت کے ساتھ اس عظیم سانحہ پر یکجہتی کا اظہار کیا اور انہوں نے قمر الزمان کے حق میں دعا ئے مغفرت کرنے کے علاوہ اُن کے لواحقین کے صبر و جمیل کے لیے بھی دُعا کی۔

Read 279 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker