Top Panel
You are here: HomeNewsپنڈتوں کی الگ بستیاں بسانہ فرقہ وارانہ سوچ ہے جماعت اسلامی
Thursday, 09 April 2015 11:27

پنڈتوں کی الگ بستیاں بسانہ فرقہ وارانہ سوچ ہے جماعت اسلامی

Rate this item
(0 votes)

٨/ اپریل ٥١٠٢ئ؁

سرینگروادی کشمیر کا یہ طرۂ امتیاز ہے کہ یہاں صدیوں سے مذہبی رواداری کی شاندار روایات کا بول بالا رہا، حالانکہ یہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ مگر یہاں بسنے والی غیر مسلم برادری نے کبھی بھی اپنے آپ کو غیر محفوظ نہیں پایا۔٧٤٩١ئ؁ میں بھی یہ خطہ فرقہ وارانہ فسادات سے محفوظ رہا جبکہ اس کے متصل اس کے دوسرے خطے میں لاکھوں مسلمانوں کو تہ تیغ کیا گیا۔ بیرونی سازشوں کے تحت یہاں کی غیر مسلم برادری میں غلط فہمیاں پھیلانے کی کئی بار کوششیں کی گئیں جس سے عارضی طور پر رواداری کی فضا کو مکدر کیا گیا لیکن یہاں کے دانشمند عوام نے اُن سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا۔ اس کی ایک مثال٠٩٩١ئ؁ میں اُس وقت کے فرقہ پرست گورنر مسٹر جگ موہن کے بے بنیاد پروپیگنڈا کے نتیجہ میں پنڈت برادری کا یہاں سے انخلا بھی ہے حالانکہ یہاں اس برادری کی ایک اچھی تعداد کے علاوہ سکھ فرقے کے سبھی لوگ کسی خوف و خطرے کے بغیر سکون کی زندگی بسر کررہی ہیں اور اُن کو یہاں کے مسلمانوں نے ہر قسم کا تحفظ فراہم کیا اور انہوں نے کبھی بھی اس حوالے سے کوئی شکایت یا شکوہ نہیں کیا۔

ریاست کی موجودہ حکومت کی طرف سے واضح اشارات مل رہے ہیں کہ وادی سے باہر سکونت پذیر کشمیری پنڈتوں کے لیے الگ بستیاں قائم کرنے کی خاطر، حصول اراضی کا عمل شروع کیا جائیگا جس کا واضح مطلب ہے کہ یہاں کی صدیوں پرانی فرقہ وارانہ بھائی چارہ اور ہم آہنگی کے ماحول کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنے کا سامان تیار کیا جارہا ہے اور مستقبل بنیادوں پر آپسی منافرت کو ہوا دینے کے منصوبوں کو عملایا جارہا ہے۔ الگ بستیاں بسانے سے مسلمانوں اور پنڈت برادری کے درمیان شک و شبہ اور بداعتمادی کی فضا کو قائم کرنا اور سازشی اور فرقہ پرست عناصرکو ایک محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنے کے مترادف ہے۔ اس طرح سے ایک کشیدگی کی ہوا کھڑا ہونے کا پورا پورا احتمال ہے۔

\tجماعت اسلامی جموں وکشمیر ، بی جے پی اور آر ایس ایس کے اس مشترکہ فرقہ پرستانہ منصوبے کو یہاں کی جملہ آبادی کے لیے ایک تباہ کن قدم قرا ردیتے ہوئے، اس کی کڑی مذمت کرتی ہے اور یہاں کے مقتدر حضرات کو ان سازشوں کو آلہ کار نہ بننے کا مشورہ دیتی ہے البتہ کشمیری پنڈت برادری کو تلقین کرتی ہے کہ وہ اس سازش کا شکار ہونے سے اپنے آپ کو محفوظ رکھے اور کشمیرکی صدیوں پرانی روایات کو قائم رکھتے ہوئے واپس آکر اپنی آبائی بستیوں میں مسلمانوں کے ساتھ روادارانہ زندگی بسر کریں جس میں سب لوگوں کی بھلائی ہے۔

Read 256 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker