Top Panel
You are here: HomeNewsمسر ت عالم کی رہائی تحریک آزادی کے لیے ایک نیک شگون// جماعت اسلامی
Tuesday, 10 March 2015 00:00

مسر ت عالم کی رہائی تحریک آزادی کے لیے ایک نیک شگون// جماعت اسلامی

Rate this item
(0 votes)

۹/مارچ۵۱۰۲ء؁
سرینگر//جموں و کشمیر مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کی ساڑھے چار سال کی طویل اسیری کے بعد غیر مشروط رہائی پر، جماعت اسلامی جموں وکشمیر انہیں زبردست مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُن کی رہائی کو تحریک آزادی جموں و کشمیر کے لیے ایک نیک شگون تصور کرتی ہے۔ اُن کی رہائی پر بھارت کے چند فرقہ پرست قوتوں کا واویلا مچانا، اُن کی مسلم دشمن دہنیت کا واضح ثبوت ہے حالانکہ یہ حقیقت اظہر مِن الشمس ہے کہ موصوف سیاسی سطح پر تحریک آزادی سے وابستہ ہیں جو کہ ایک حقیقی جمہوریت میں ہر ایک فرد کا بنیادی حق تصور یا جاتا ہے۔ نیز جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی بات کرنا، ہر ایک انسان کا حق ہے اور اس حق پر قدغن لگانا، انسانیت کے بنیادی اصولوں کی صریح خلاف ورزی کے علاوہ بنیادی انسانی حقوق کی بھی واضح پامالی ہے۔ مقامی ہند نوازوں کی طرف سے صاحب موصوف کی رہائی پر ناراضگی کا اظہار بھی انتہائی قابل افسوس ہے حالانکہ ایسے لوگ ماضی میں اپنے آپ کو عوام کے بنیادی حقوق کے محافظ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے نہیں تھکتے تھے اور اسی بنیاد پر اُن کو کافی دیر تک یہاں کے مظلوم عوام کی مکمل حمایت بھی حاصل رہی۔ مسرت عالم کو یہاں ہائی کورٹ سے لے کر دیگر عدالتوں نے تمام مقدمات سے بری کردیا ہے اور یہاں کی حکومت ان کے خلاف آج تک کسی مقدمہ کو صحیح ثابت کرنے میں بالکل ناکام رہی ہے البتہ پبلک سیفٹی ایکٹ اور دیگر کالے قوانین کا سہارا لیتے ہوئے ایک بے گناہ آدمی کی شخصی آزادی کو پامال کرتی رہی جو کہ دنیا کے تمام مہذب انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہونے کے علاوہ عدلیہ کی واضح توہین بھی ہے۔جماعت اسلامی کا واضح مؤقف ہے کہ تحریک آزادی سے وابستہ ہونے کی پاداش میں جو بھی قیدی یا نظر بند ابھی بھی جیلوں میں پڑے ہیں، اُن کو محبوس رکھنے کا کوئی بھی اخلاقی یا قانونی جواز نہیں ہے۔ اس لیے اُن کی رہائی انکا حق ہے۔

 

Read 377 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker