Top Panel
You are here: HomeNewsجماعت کی ماہانہ نشست میں مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل پر زور‘ عالمی مسائل بھی زیر بحث
Saturday, 07 March 2015 00:00

جماعت کی ماہانہ نشست میں مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل پر زور‘ عالمی مسائل بھی زیر بحث

Rate this item
(0 votes)

۷؍مارچ۲۰۱۵ء ؁
سرینگر//جماعت اسلامی جموں وکشمیر کے مرکزی دفتر واقع باراں پتھر بتہ مالو پر ماہانہ اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی محمد عبداللہ وانی نے کی اور اس نشست میں جملہ اُمراء و قیمین اضلاع کے علاوہ تمام دیگر شعبہ جات کے سربراہاں نے شرکت کی۔ نشست میں عالمی سطح پر ملی صورتحال کا بھر پور جائزہ لیا گیا اور فرانس میں پیغمبر آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور مغربی ممالک کی طرف سے پونے دو ارب کے قریب مسلمانوں کی دل آزاری پر مبنی اس کارروائی پر معنی خیز خاموشی مگر خاکوں کی اشاعت کرنے والے ادارے اور اس سے وابستہ اہلکاروں کی حوصلہ افزائی پر زبردست تشویش کا اظہار کیا گیا نیز مسلمان ممالک کے حکمرانوں کا اس حوالے سے کوئی مشترکہ لائحہ عمل نہ اپنانے کے رویہ کو بھی افسوس ناک قرار دیا گیا حالانکہ دنیا میں ۵۷؍آزاد مسلم مملکتیں موجود ہیں اور پونے دو ارب کے قریب لوگ پیغمبر برحق صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی جان و مال سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کو اپنے دینی و ایمانی غیرت کے لیے ایک زبردست چلینج سمجھتے ہیں۔ اس کے باوجود مسلمان حکمرانوں کی اس اہم ترین ملی معاملے پر خاموشی کوئی جواز نہیں رکھتی ہے۔ یہ بزدلی اور مغرب کی غلامی کی واضح علامت ہے۔ کیا مسلمان حکمران کسی ایک جگہ مل بیٹھ کر اس نازک ترین مسئلے کے متعلق کوئی مشترکہ لائحہ عمل نہیں اپنا سکتے ہیں اور فرانس اور اس جیسے دیگر ممالک پر اسلام دشمنی کی ان کارروائیوں سے باز رکھنے کی خاطر کوئی سفارتی یا معاشی دباؤ بھی نہیں ڈال سکتے ہیں؟ جماعت اسلامی کے اس اہم اجلاس میں جملہ مسلم حکمرانوں پر زور ڈالا گیا کہ مغربی دنیا کی طرف سے اسلام دشمنی کے ان اقدامات کے خلاف ایک مشترکہ اور مؤثر لائحہ عمل اپنائیں جس کے نتیجہ میں مسلمانوں کی دل آزاری پر مبنی ان کارروائیوں کا خاتمہ ہو۔ نشست میں مصرا ور بنگلہ دیش کے ممالک میں غاصبانہ اور ناجائز طریقے سے برسراقتدار حکمرانوں کی طرف سے وہاں کی اسلامی تحاریک یعنی اخوان المسلمون مصر اور جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے خلاف بڑے پیمانے پر معاندانہ کارروائیوں کی زبردست مذمت کی گئی اور عالم اسلام سے اپیل کی گئی کہ وہ آگے آکر اسلام دشمنوں کے ان آلہ کار حکمرانوں جنرل السیسی اور حسینہ واجد کو ان ظالمانہ کارروائیوں سے رکوانے کی خاطر مؤثر کارروائی کرے اور بے گناہوں کی خونریزی کے لیے ان حکمرانوں کو جوابدہ بنایا جائے۔


نشست میں اقامت دین کے نصب العین کے حوالے سے جماعت اسلامی کی دعوتی و تربیتی سرگرمیوں کا بھر پور جائزہ لیا گیا اور اُن میں سرعت لانے کی خاطر ٹھوس تجاویز کو زیر بحث لایا گیا اور کئی ایک تجاویز کو فوری طور پر عملانے کی ہدایت جاری کی گئی۔ شعبہ خدمت خلق کے حوالے سے بھی جماعت کی سرگرمیوں پر بحث و مباحثہ ہوا اور مفلوک الحال لوگوں کی اعانت کے سلسلے میں کی جارہی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا علی الخصوص گزشتہ سال کے مہیب سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو دی گئی امداد کا اعدادو شمار بھی پیش ہوا۔ اس کے علاوہ جماعت کے اہتمام سے جاری دعوتی و تربیتی پروگراموں کی افادیت بھی موضوع بحث رہی اور ان پروگراموں میں جدیدیت لانے کی خاطر کئی تجاویز پر غور و خوض ہوا۔ سماجی اصلاح کے حوالے سے بھی جماعت کی کارکردگی پر ایک غائر نظر ڈالی گئی اور اس حقیقت کو اُجاگر کیا گیا کہ سماجی اصلاح‘ اقامت دین کے نصب العین کا ایک اہم جز ہے جس کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ آخر پر ریاست جموں وکشمیر میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی غور وخوض ہوا اور یہ محسوس کیا گیا کہ یہاں امن و امان کی حقیقی فضا قائم ہونے کی خاطر‘ مسئلہ کشمیر کا یہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق منصفانہ طریقہ پر حل ہونا ناگزیر ہے کیوں کہ یہی وہ سلگتا ہوا انسانی مسئلہ ہے جس نے گزشتہ ستسٹھ سال سے اس خطے کے امن کو داؤ پر لگارکھا ہے۔ نیز مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جماعت کے دیرینہ مؤقف کو دہرایا گیا۔ امیر جماعت کی خصوصی ہدایات کے ساتھ ہی دن بھر جاری رہنے والا یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

Read 422 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker