Top Panel
You are here: HomeNewsمعاشر تی بگاڑ کا واحد حل اسلام ہے// امیر جماعت اسلامی
Friday, 06 March 2015 00:00

معاشر تی بگاڑ کا واحد حل اسلام ہے// امیر جماعت اسلامی

Rate this item
(2 votes)

  ۶؍مارچ۲۰۱۵ء ؁

اسلام تمام انسانوں کے حقوق کا محافظ دین ہے// امیر جماعت اسلامی
سرینگر //موجودہ معاشرتی بگاڑ کا واحد حل دین اسلام میں مضمر ہے اور اسلام تمام انسانوں کے حقوق کا محافظ دین ہے۔ ان باتوں کا اظہار امیر جماعت اسلامی جموں وکشمیر محمد عبداللہ وانی نے آج نماز جمعہ کے موقع پر نادی گام بڈگام میں ایک بھاری عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت نے ’’اسلام ہی نجات دہندہ دین ہے‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے تمام مسائل کا حل اسلام میں موجود ہے اور اسلام صرف مسلمانوں کے ہی نہیں بلکہ تمام انسانوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ محمد عبداللہ وانی نے کہا کہ اس وقت پوری انسانیت کو عموماً اور ملت اسلامیہ کو خصوصاً معاشرتی بگاڑ نے اپنے پنجوں میں جھکڑ رکھا ہے اور آدم کی اولاد دن بدن سماجی بگاڑ سے پریشانیوں میں مبتلا ہوتی جارہی ہے۔ سماجی بگاڑ نے انسانی سماج میں ایسے بھیانک جرائم کو جنم دیا ہے کہ سن کر ہی رونگٹے کھڑا ہوجاتے ہیں اور انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین و انصاف کے ایوان بے بس اور لاچار نظر آرہے ہیں۔ محمد عبداللہ وانی نے کہا انسانیت کو معاشرتی بگاڑ سے تب تک پناہ حاصل نہیں ہوگی جب تک اسلام کو نجی زندگیوں کے ساتھ ساتھ اجتماعی زندگی میں اپنایانہ جائے۔امیر موصوف نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اسلام کے نا م لیوا روایتی مسلمان نہ بنیں بلکہ شعوری طور دین کو قبول کرکے اس کے سانچے میں اپنے آپ کو اور اپنی سماج کو ڈالنے کی کوششیں کریں۔ مسلم معاشرے کے سدھر جانے سے غیر مسلم معاشرے میں بھی مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گے اور غیر اقوام دین اسلام کی جانب راغب ہوجائیں گے کیونکہ عملی زندگیاں سماج پر اثر انداز ہوئے بغیر نہیں رہ سکتی ہیں۔ 

Read 455 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker