Top Panel
You are here: HomeNewsمسئلہ کشمیر کے بارے میں جماعت اسلامی کا مؤقف واضح اور غیر مبہم
Tuesday, 17 February 2015 00:00

مسئلہ کشمیر کے بارے میں جماعت اسلامی کا مؤقف واضح اور غیر مبہم

Rate this item
(0 votes)
مسئلہ کشمیر کے بارے میں  جماعت اسلامی کا مؤقف واضح اور غیر مبہم
 
کسی کو بھی اس بارے میں  خدشے میں  مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں  جماعت اسلامی
 
\tسرینگر جماعت اسلامی ضلع جموں  کی طرف سے حال ہی میں  منعقدہ سالانہ اجتماع بمقام مسجد ابراہیم راجندر بازار جموں میں  مجلس مذاکرہ میں  اظہار رائے کے لیے جس طرح ایک ہند نواز سیاست دان کو مرکزی نظم کی اجازت کے بغیر بلایا گیا، یہ جماعت اسلامی کی روایات کے بالکل برعکس ہے۔ جماعت کے اجتماعات میں  منعقد ہونے والے محفل مذاکرات میں  بے شک غیر مسلم دانشوروں  یا ماہرین تعلیم کو بلایا جاتا ہے لیکن ہند نواز سیاست دانوں  یا مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کی حقانیت کو تسلیم نہ کرنے والوں  کو بلانے کی نہ کوئی روایت ہے اور نہ ہی اجازت! جموں  میں  بدقسمتی سے جوناخوشگوار  واقعہ پیش آیا ہے اس نے نہ صرف جماعت کے اندرونی حلقوں  میں  ایک ہلچل بپا کی ہے بلکہ جماعت کے ہمدردوں  اور بہی خواہوں  کو بھی اس سے ایک تشویش لاحق ہوئی ہے مگر جماعت اسلامی جموں  و کشمیر کا اسلام کی حقانیت، اقامت دین کی جدوجہد اور مسئلہ کشمیر سے متعلق اس کے واضح اور غیر مبہم مؤقف پر اس واقعہ فاجعہ سے کوئی فرق پڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں  ہوتا اور جماعت اپنے تمام وابستگاں  اور بہی خواہوں  سے مؤدبانہ گزارش کرتی ہے کہ انہیں  کسی قسم کے اندیشے یا تشویش میں  مبتلا ہونے کی کوئی بھی ضرورت نہیں  ہے۔ جماعت اسلامی کے مقدس نصب العین اور مسئلہ کشمیر کے متعلق اس کے دیرینہ مؤقف کے حوالے سے نہ کوئی تبدیلی ہوئی ہے او رنہ ہی ہوسکتی ہے۔ اس سلسلے میں  عوام الناس کے ساتھ ساتھ اسلام دوست اور تحریک نواز راہنماؤں  اور وابستگاں  کو یقین دلایا جاتا ہے کہ وہ جماعت کے تئیں  اپنے حسن ظن میں  کسی قسم کا کوئی خلل نہ پڑنے دیں ۔ جہاں  تک جموں  کے اجتماع میں  ایک ہند نواز سیاستدان کو اظہار رائے کے لیے بلانے کا سوال ہے اس میں  ملوث ہر کسی فرد کے خلاف تحت دستور سخت ترین کارروائی کی جائیگی اور اس سلسلے میں  کسی قسم کی بھی مداہنت یا نرمی کا مظاہرہ نہیں  ہوگا۔
 
\tجماعت اسلامی اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ جب تک اقوام متحدہ میں  پاس شدہ قراردادوں  کے مطابق مسئلہ کشمیر کے تئیں  یہاں  کے عوام کی خواہشات کو قبول نہیں  کیا جائیگا تب تک جماعت اسلامی اس جدوجہد میں  دیگر حریت نواز تنظیموں  اور اداروں  کے شانہ بہ شانہ جدوجہد میں  بھرپور رول ادا کرتی رہے گی۔ اس حوالے سے یہاں  کے مظلوم عوام نے جوبیش بہا قربانیاں  پیش کی ہیں  او رکررہے ہیں اور جس میں  جماعت سرفرہست ہے، جماعت اسلامی ان کا سودا کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں  دے گی اس لیے کسی ایسے خدشے یا تشویش کا شکار ہونے کی کوئی ضرورت نہیں  ہے کہ جماعت نے تحریک آزادی کے حوالے سے اپنے طے شدہ دیرینہ مؤقف میں  کوئی نرمی یا تبدیلی لائی ہے۔ جماعت اپنے وابستگان کے ساتھ ساتھ اپنے تمام بہی خواہوں  علی الخصوص حریت نواز تنظیموں  سے مخلصانہ اپیل کرتی ہے کہ وہ اس حوالے سے جماعت کے بارے میں  کسی قسم کے خدشے یا بدظنی کا اظہار نہ کریں ۔
 
 
ایڈوکیٹ زاہد علی
 
ترجمان جماعت اسلامی جموں  و کشمیر
Read 832 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker